سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 269 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 269

269 ہوں۔یہ مضمون اور بھی زیادہ بالا ہے وقف کا کہ میری اولاد کو تو اپنی غلامی میں جکڑ لے اور کوئی پہلو بھی آزاد نہ رہنے دے۔بہر حال یہ بھی ایک پہلو ہے کہ جو کچھ تھا وہ تو دیا خدا کی راہ میں لیکن جو ابھی ہاتھ میں نہیں آیا وہ بھی پیش کرنے کی تمنار کھتے تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی چلہ کشی کی تھی اس مضمون میں۔چالیس دن یہ گریہ وزاری کرتے رہے۔۔۔کہ اے خدا! مجھے اولاد دے اور وہ دے جو تیری غلام ہو جائے۔میری طرف سے تحفہ ہو تیرے حضور۔پس میں نے یہ سوچا کہ ساری جماعت کو میں اس بات پر آمادہ کروں کہ اگلی صدی میں داخل ہونے سے پہلے جہاں روحانی اولاد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں دعوت الی اللہ کے ذریعہ، وہاں اپنے آئندہ ہونے والے بچوں کو خدا کی راہ میں ابھی سے وقف کردیں اور یہ دعا مانگیں کہ اے خدا! ہمیں ایک بیٹا دے۔لیکن اگر تیرے نزدیک بیٹی ہی ہمارے لئے مقدر ہے تو ہماری بیٹی ہی تیرے حضور پیش ہے۔ما في بطنی جو کچھ بھی میرے بطن میں ہے۔یہ مائیں دعائیں کریں اور والدین بھی ابراہیمی دعائیں کریں کہ اے خدا انہیں اپنے لئے چن لے اور اپنے لئے خاص کرلے۔تیرے ہو کر رہ جائیں۔اور آئندہ صدی میں ایک عظیم الشان بچوں کی فوج ساری دنیا سے اس طرح داخل ہورہی ہو کہ وہ دنیا سے آزاد ہو رہی ہو اور محمد رسول اللہ علی اور محمد رسول اللہ علی کے خدا کے غلام بن کے اس صدی میں داخل ہو رہی ہو۔چھوٹے چھوٹے بچے ہم خدا کے حضور تحفے پیش کر رہے ہوں۔اور اس کی شدید ضرورت ہے۔آئندہ سو سالوں میں جس کثرت سے اسلام نے ہر جگہ پھیلنا ہے وہاں لاکھوں تربیت یافتہ غلام چاہئیں جو محمد رسول اللہ علیم اور خدا کے غلام ہوں۔واقعین زندگی چاہئیں کثرت کے ساتھ اور ہر طبقہ زندگی کے ساتھ واقفین زندگی چاہئیں۔ہر ملک سے واقفین زندگی چاہئیں۔آپ نے فرمایا: