سلسلہ احمدیہ — Page 243
243 ایک پرائمری اور ایک سیکنڈری سکول کا آغاز کیا گیا۔یہ ادارہ کنشاسا کے zone, Barumbu میں شروع کیا گیا۔شروع میں عمارت کرایہ پر لی گئی۔عمارت کے مالک نے کچھ عرصہ بعد جماعت احمدیہ کے کردار اور جماعت کے اعلی مقاصد خدمت خلق دیکھ کر اچھی قیمت پر یہ عمارت جماعت کو فروخت کر دی۔پرائمری سکول میں نرسری حصہ بھی تھا۔پرائمری سکول صبح شروع ہو کر دو پہر کو بند ہو جاتا اور بعد دو پرسیکنڈری سکول شروع ہوتا جو کہ شام تک جاری رہتا۔آغا ز میں صرف 75 طلبہ تھے۔سکولوں کی اعلیٰ کار کردگی اور نیک شہرت کو دیکھ کر 1989ء میں وزیر تعلیم نے دونوں سکولوں کے لیے علیحدہ علیحدہ رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کئے۔نرسری اور پرائمری سکول کا نام احمد یہ پرائمری اینڈ نرسری سکول ہے، جبکہ سیکنڈری سکول کا نام Institute Luvua ہے۔احمدیہ کلینک کا قیام : 1987ء میں دار الحکومت کنشاسا کے Masina زون میں ایک احمدیہ کلینک کا آغاز کیا گیا۔آغاز میں ایک لوکل ڈاکٹر کو یہ کام سپرد کیا گیا۔کچھ وقت کے بعد نصرت جہاں سکیم کے ماتحت ماریشس کے ایک واقف زندگی ڈاکٹر کرم ریاض امیر الدین صاحب زائر تشریف لائے۔مکرم ڈاکٹر صاحب کی آمد زائر جماعت کی تاریخ میں اس لئے بھی اہم تھی کہ حکومت کے محکمہ صحت کے مطابق وہ زائر آنے والے پہلے ڈاکٹر تھے جو ایک مسلم تنظیم کی طرف سے زائر میں میڈیکل خدمات کے لئے باہر سے منگوائے گئے تھے۔مکرم ڈاکٹر ریاض امیر الدین صاحب نے بہت محنت اور توجہ سے کلینک کو منظم کیا اور ان کے بے لوث جذبہ خدمت نے سارے ملک میں اس منصو بہ کو مشہور کر دیا۔اس کلینک کے علاوہ مرکزی مشن ہاؤس میں ایک میڈیکل سینٹر ہے جو اس کلینک کی برانچ ہے اور آؤٹ ڈور سروسز (outdoor services) دیتا ہے۔جماعت احمد یہ زائرے کی شوریٰ کا انعقاد : جماعت احمد یہ زائر میں پہلی مرتبہ مجلس شوری کا انعقاد 18 رستمبر 1989ء کو حضرت خلیفہ المسح الرابع