سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 231 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 231

231 بوٹسوانا (BOTSWANA) نومبر 1999ء میں جماعت ساؤتھ افریقہ نے پہلا وفد یہاں دورہ پر بھجوایا جس نے مختلف مقامات کا دورہ کیا، سوال و جواب کی مجالس ہوئیں۔پھر جنوری 2000ء میں دوسرا وفد تبلیغی دورہ پر یہاں بارہ مقامات پر گیا۔وہاں کے چیف اور مقامی باشندوں کو تبلیغ کا موقعہ ملا۔چار دوست بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔تین افراد پر مشتمل ایک احمدی فیملی پہلے سے وہاں مقیم ہے۔اس طرح سات افراد پر مشتمل وہاں با قاعدہ جماعت قائم ہوئی۔نمیبا (NAMIBIA) جنوری 2000ء میں ساؤتھ افریقہ جماعت نے پہلا وفد یہاں دورہ پر بھجوایا الحمد للہ پہلے ہی دورہ میں نمایاں کام ہوا۔مختلف علاقوں میں ہزاروں افراد تک احمدیت کا پیغام پہنچا۔ملک کی چار بڑی لائبریریوں میں قرآن کریم اور دیگر اہم کتب رکھوائی گئیں۔ایک علاقہ میں پہلی ہی تبلیغی مجلس میں ایک دوست رشید صاحب بیعت کر کے احمدیت میں داخل ہوئے۔اس کے بعد جولائی 2000ء میں ایک دوسرا وفد نمیبیا پہنچا اور تبلیغی پروگراموں اور مجالس سوال و جواب کے نتیجہ میں مزید تین افراد نے احمدیت قبول کی۔اس طرح یہاں چار افراد پر مشتمل جماعت قائم ہو گئی۔اس کے بعد مزید وفود بھی ساؤتھ افریقہ سے وہاں جاتے رہے اور مزید لوگوں سے رابطہ ہوا اور ایک اور دوست ابوبکر صاحب نے بھی بیعت کر لی۔