سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 183 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 183

183 زائر ( کانگو کنشاسا) سے مارچ 1987ء میں جماعت کا ایک وفد کا نگو برازاویل بھجوایا گیا جس نے وہاں جا کر کام کا جائزہ لیا اور تبلیغ کی اور مختصر عرصہ میں خدا کے فضل سے تین دوستوں نے احمدیت قبول کرلی۔اپریل میں پھر ایک دوسرا وفد کانگو بھجوایا گیا۔اللہ تعالیٰ نے پھر فضل فرمایا اور مزید تین بیعھیں ہوئیں۔اس طرح 1987ء میں اس ملک میں 6 بیعتوں کے ذریعہ جماعت کا قیام عمل میں آیا۔ابتدائی احمدیوں میں دو احمدی نوجوانوں مکرم فرید کچھیما اور مسٹر عبدالرحمن کا نام قابل ذکر ہے۔بعد ازاں جماعت احمد یہ زائر کے لوکل معلم مکرم Issa Malouyida کی خاص کوششوں سے وہاں جماعت کی تعداد میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔آپ کو کئی بار ری پبلک آف کونگو کے دارلحکومت Brazaville جا کر احمدیت کی تبلیغ کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔جون 1988 ء سے وہاں مکان کرایہ پر لے کر باقاعدہ مشن کا آغاز کر دیا گیا۔ابتدا میں یہاں احمدیوں کی تعداد 30 کے لگ بھگ تھی۔ان احمدیوں میں بعض زائر اور کچھ انگولا کے باشندے بھی شامل تھے۔بعد ازاں ملکی حالات کی خرابی کی وجہ سے اس ملک میں مشن کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔2001ء میں کونگو کنشاسا سے ایک وفد کئی مرتبہ کونگو بر از اویل تبلیغ کی غرض سے گیا۔پاپوانیوگنی (PAPUA NEW GUINEA) پاپوانیوگنی ایک بہت بڑے جزیرے [ نیو گنی ] کے تقریباً نصف حصے اور اس کے ساتھ چھوٹے چھوٹے سینکڑوں جزائر پر مشتمل ہے۔یہ ملک 1975ء میں آزاد ہوا۔یہ بھی بحر الکاہل کا ایک اہم جزیرہ ہے۔اس کے مغرب میں انڈونیشیا، جنوب میں آسٹریلیا اور مشرق میں میلانیسیا کا علاقہ ہے۔جو جزائر کی صورت میں چھوٹے چھوٹے ممالک پر پھیلا پڑا ہے۔طوالو اور کیری باس بھی انہی جزائر میں سے ہیں جن میں خدا کے فضل سے 1986ء میں ہماری جماعتیں قائم ہوئیں۔اس ملک کا رقبہ 1,78,260 مربع میل ہے۔دار الحکومت PORT MORESBY اور