سلسلہ احمدیہ — Page 175
175 ہے جو احمدیت و اسلام کے قبول کرنے سے پورا ہوا ہے۔( ایدل وائز 3 رمئی 1987 ء) (ماخوذ از نقوش زندگی۔مصنفہ اقبال احمد حجم صفحات 123 / تا125) اللہ تعالی نے سٹرامینہ کی شکل میں جماعت احمد یہ برازیل کو ایک فرشتہ صفت واقعۂ زندگی سے نوازا جو دن رات انتھک کوشش کر کے جماعت کے تعارف اور عقائد پر مبنی پمفلٹس و کتب وغیرہ کا ترجمہ کرتی رہیں جو لندن سے چھپ کر تیار ہوتے گئے۔اور کچھ ہی عرصہ میں 15 سے زائد کتب اور پمفلٹ جن میں اسلامی اصول کی فلاسفی اور مسیح ہندوستان میں، وغیرہ جیسی نعیم اور معرکتہ الآراء کتب بھی شامل تھیں پرتگیزی زبان میں ترجمہ ہو کر طبع ہوئیں۔کچھ ہی عرصہ بعد حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے قرآن کریم کا پرتگیزی زبان میں ترجمہ کرنے کا ارشاد فرمایا تو سٹر امینہ پھر کمر بستہ ہوگئیں اوراللہ تعالیٰ نے اپنی خاص نصرت اور خلیفۂ وقت کی دعا اور توجہ کی بدولت آپ کے نصیب میں پرتگیزی زبان میں اپنے عظیم الشان کلام کے ترجمہ کی لازوال خدمت رکھ دی۔انہیں کو اللہ تعالی نے بظاہر انتہائی ناسازگار حالت میں پرتگال میں جماعت احمدیہ کی رجسٹرین کی توفیق بھی بخشی۔حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے صد سالہ جشن تشکر کے جلسہ کے موقع پر اپنے خطاب میں ان کا پہلی احمدی خاتون مبلغ کے طور پر ذکر فرمایا۔تھائی لینڈ (THAILAND) تھائی لینڈ کے مغرب میں برما، شمال مشرق میں لاؤس ، مشرق میں کمبوڈیا اور جنوب میں ملائشیا کے ممالک ہیں۔دولاکھ مربع میل کے رقبہ اور پچاس ملین کی آبادی پر مشتمل اس ملک کا سرکاری مذہب بدھ ازم ہے۔تھائی لینڈ میں پہنچنے والے پہلے احمدی جن کا نام Mr۔A۔P۔Bava تھا دراصل کیرالہ انڈیا کے رہائشی تھے۔انہوں نے میانمار ( جو پہلے برما کے نام سے جانا جاتا تھا) کے شہر رنگون میں ایک احمدی مبلغ کے