سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 130 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 130

130 نئے مرا کز نماز قائم ہوئے۔مجموعی طور پر خلافت رابعہ میں جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے ہزاروں مساجد مراکز نماز تعمیر کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔نیز ہزاروں وہ بھی ہیں جو مقتدیوں سمیت جماعت کو ملیں۔اس سلسلہ میں چند کو الف قارئین کی دلچسپی اور معلومات میں اضافہ کے لئے درج ذیل ہیں: :,1989-1990 1989 ء کا سال جماعت احمدیہ کی صد سالہ جو ہلی کا سال تھا۔اس سال جماعت کو 334 نئی مساجد کی تعمیر کی توفیق ملی۔اس کے علاوہ 224 مساجد نمازیوں سمیت اللہ تعالیٰ نے عطا فرمائیں۔:,1990-1991 اس عرصہ میں نئی تعمیر ہونے والی اور زیر تعمیر مساجد کی کل تعداد 111 تھی۔اس کے علاوہ 760 مساجد بنی بنائی ملیں۔:,1991-1992 اس عرصہ میں 307 نئی مساجد بنائی گئیں جبکہ 80 زیر تعمیر تھیں۔اس طرح کل تعداد 387 ہو جاتی ہے۔:,1992-1993 اس سال 318 مساجد کا اضافہ ہوا۔112 نئی تعمیر ہوئیں اور 206 اماموں اور نمازیوں سمیت اللہ تعالیٰ نے جماعت کو عطا فرمائیں۔اس کے علاوہ 217 مساجد زیر تعمیر تھیں۔:,1993-1994 اس سال 682 مساجد کا اضافہ ہوا۔110 نئی تعمیر ہوئیں اور 572 نو مبایعین کے ساتھ بنی بنائی ملیں۔اس کے علاوہ 86 مساجد زیر تعمیر تھیں۔1995ء سے 2003 ء تک کے عرصہ میں دنیا بھر میں 1137 مساجد تعمیر ہوئیں اور مراکز نماز کا قیام عمل میں آیا۔اس کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بنی بنائی مساجد عطا ہوئیں۔