سلسلہ احمدیہ — Page 131
131 : 2002-2003 حضرت خلیفہ اس الرابع رحمہ اللہ کی وفات اپریل 2003ء میں ہوئی اور اس کے بعد خلافت خامسہ کا مبارک دور شروع ہوا۔حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جلسہ سالانہ یو کے، کے موقع پر دوسرے دن کے بعد دوپہر کے خطاب میں 2002-2003ء کے دوران مساجد کی تعمیر کے حوالہ سے بتایا کہ اس سال 226 مساجد کا اضافہ ہوا۔121 نئی مساجد تعمیر ہوئیں اور 105 مساجد اپنے اماموں اور نمازیوں سمیت عطا ہوئیں۔