سلسلہ احمدیہ — Page 123
123 23 اکتوبر 1994ء کو حضور انور نے مسجد بیت الصادق شکا گو کا افتتاح فرمایا۔۔1996ء میں San Jose میں ایک عمارت بطور مرکز نما ز خریدی گئی۔1997ء میں (Old Bridge (N میں ایک عمارت بطور مشن ہاؤس اور مرکز نما خریدی گئی۔اسی طرح Dallas میں 4۔75 ایکڑ کا ایک پلاٹ خریدا گیا۔1998ء میں (Albany (NY میں افراد جماعت نے ایک سکول کی عمارت مسجد و مرکز نماز کے طور پر خریدی۔گوئٹے مالا ( سنٹرل امریکہ ) میں پہلی احمد یہ مسجد کا افتتاح - مسجد حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے 13 جولائی 1989 ء کو گوئٹے مالا کی پہلی مسجد بیت الاول کا افتتاح فرمایا۔یہ مسجد صرف گوئٹے مالا کی ہی نہیں بلکہ سنٹرل امریکہ کی بھی پہلی احمد یہ مسجد ہے۔اس مسجد کے لئے زمین کی خرید اور تعمیر کے تمام اخراجات مکرم چوہدری محمد الیاس صاحب آف کیلگری ( کینیڈا) ابن مکرم چوہدری محمد اسحاق صاحب ( یکے از اسیرانِ راہ مولا ساہیوال) نے برداشت کئے۔گوئٹے مالا کی اس مسجد کے لئے زمین کی خرید کی کارروائی ستمبر 1988ء میں ہوئی۔یکم نومبر 1988ء کو مکرم ڈاکٹر وسیم سید صاحب نے اس کا نقشہ حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں پیش کیا۔یہ نقشہ گوئٹے مالا کے ایک قابل اور معروف آرکیٹیکٹ روبرتو بیانکی Mr۔Roberto) Beanqui نے تیار کیا تھا۔حضور رحمہ اللہ نے اسے بعض اہم اور بنیادی تبدیلیوں کے ساتھ منظور فرمایا اور اس مسجد کا نام بہیت الاول عطا فرمایا۔گوئٹے مالا اور میکسیکو کی سرحد کو ملانے والی ملک کی معروف شاہراہ Inter Americana پر گوئٹے مالا شہر سے ہیں کلومیٹر کے فاصلہ پر اونچی پہاڑی پر برلب شاہراہ واقع اس جگہ پر ایک جنگل تھا اور یہ رہائش کے قابل نہ تھی۔6 فروری 1989ء کو مکرم اقبال احمد مجم صاحب مرکزی مبلغ سلسلہ نے دعا کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔