سلسلہ احمدیہ — Page 120
120 یز اعظم امریکہ یوایس اے جنوری 1983ء میں حضرت خلیفہ امسح الرائع نے جماعت احمد یہ امریکہ کو تحر یک فرمائی کہ آئندہ چار پانچ سال میں امریکہ میں کم از کم پانچ نئے مشن ہاؤسز اور مساجد قائم کرنے کی کوشش کی جائے۔29 جون 1984ء کو حضور انور نے امریکہ و یورپ کے مراکز کے لئے جملہ احمدیوں کو چندہ کی تحریک فرمائی۔1984ء میں شکاگو میں Glen Ellyn میں جماعت نے مسجد ر مشن ہاؤس کے لئے پانچ ایکڑ کا ایک پلاٹ خریدا۔اسی سال شکاگو کے پہلے مشن واقع Wabash Street سے ملحقہ مکان خریدا تا کہ مشن کی عمارت میں توسیع کی جا سکے۔۔اسی سال ڈیٹرائٹ (میامی ) میں مسجد و مشن ہاؤس کی تعمیر کے لئے سات ایکڑ کا پلاٹ خریدا۔۔نیو یارک میں ایک عمارت بطور مرکز نما ز خریدی گئی جس کا نام بیت الظفر رکھا گیا۔زائن میں ایک پلاٹ مشن ہاؤس اور مرکز نماز کے طور پر خریدا گیا۔اور ہاسٹن میں مقامی افراد جماعت نے 2 ایکڑ کا ایک پلاٹ مسجد کے لئے تحفہ دیا۔1985ء میں New Orleans میں ایک عمارت بطور مرکز نما ز خریدی گئی۔۔اسی طرح تو سان (Tueson) ایریزونا میں مسجد کی تعمیر ہوئی۔۔لاس اینجلس ( کیلیفورنیا) میں 14۔75 ایکڑ کا پلاٹ مسجد ومشن ہاؤس کے لئے خریدا گیا جس پر مسجد بیت الحمید تعمیر ہوئی۔اکتوبر نومبر 1987ء میں حضور نے امریکہ کی گیارہ ریاستوں کا دورہ فرمایا۔یہ دورہ تقریبا ڈیڑھ ماہ کا تھا۔حضور کینیڈا بھی تشریف لے گئے۔اس دورہ کے دوران حضور انور نے امریکہ میں تین مساجد کا افتتاح فرمایا جن میں فلاڈلفیا، تو سان اور پورٹ لینڈ کی مساجد شامل ہیں۔