سلسلہ احمدیہ — Page 119
119 مسجد بیت المومن ( میونسٹر) اس مسجد کا سنگ بنیاد حضرت خلیفہ مسیح الرابع نے 31 اگست 2000ء کو میونسٹر شہر میں رکھا۔7 سے تبلیغی اس سے قبل بھی 1995ء میں حضور نے اس شہر میں ایک تبلیغی نشست کو رونق بخشی تھی۔اس مسجد کی تعمیر حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحم اللہ کی زندگی میں مکمل ہو گئی تھی تاہم اس کا افتتاح حضور کی وفات کے چند روز بعد 03 مئی 2003ء کو عمل میں آیا۔اس میں 213 نمازیوں کے ادا کرنے کی گنجائش ہے۔مسجد مومن کے میناروں کی اونچائی دس میٹر ہے۔پلاٹ کا رقبہ 1015 مربع میٹر ہے۔اس میں مسجد کے ساتھ چار کمروں پر مشتمل مربی ہاؤس، دفتر اور لائبریری بھی ہے۔جرمنی میں دیگر زیر تعمیر مساجد علاوہ ازیں مسجد نورالدین (ڈار مشکلٹ) مسجد ناصر ( بریمن) اور مسجد طاہر ( کوبلنز ) کا سنگ بنیاد خلافت رابعہ کے دور میں رکھ دیا گیا تھا۔مسجد نور الدین ( ڈار مشکوٹ) کا سنگ بنیاد 11 مئی 2002ء کو رکھا گیا۔مسجد ناصر ( بریمن) کا سنگ بنیاد نومبر 2001ء میں رکھا گیا۔اسی طرح کیل شہر میں مسجد حبیب کی تعمیر کے لئے 3 ستمبر 1999ء کو پلاٹ خرید لیا گیا تھا۔خلافت رابعہ کے زمانہ میں جو مزید پلاٹ خریدے گئے ان میں Riedstadt میں مسجد عزیز کے لئے پلاٹ 5 اپریل 2000ء، جامع مسجد (اوفن باخ) کے لئے پلاٹ 7 اگست 2000ء مسجد سمیع (ہنوور) کے لئے پلاٹ 20 اپریل 2001ء ، بیت العلیم ( ورز برگ) کے لئے پلاٹ 14 ستمبر 2001ء مسجد الہدی (Usingen) کے لئے پلاٹ 12 / فروری 2002ء ، اور مسجد بشیر (Bensheim) کے لئے پلاٹ 9 دسمبر 2002ء کو خریدے گئے۔ان پلاٹوں کی منظوری حضرت خلیفہ اسیح الرابع سے حاصل کی گئی تاہم ان کی تعمیر عہد خلافت خامسہ کے ابتدائی سالوں میں ہوئی۔ہالینڈ 13 ستمبر 1985ء کو حضور نے فن سپیٹ (ہالینڈ) میں نئے مرکز بیت النور کا افتتاح فرمایا۔