سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 118 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 118

118 سنگ بنیاد 13 / اپریل 1991ء کو رکھا گیا اور 13 را پریل 1993ء کو افتتاح عمل میں آیا۔مسجد بیت الشکور کا کل رقبہ 1850 مربع میٹر ہے۔اس مسجد کے مردانہ ہال کا رقبہ 484 مربع میٹر ہے اور Basement میں خواتین کے لئے قریب اتنی ہی گنجائش کی بڑی مسجد بنائی گئی ہے۔630 مربع میٹر میں دفاتر اور رہائشگاہ بنائی گئی۔یہ منصوبہ اس لحاظ سے منفرد حیثیت کا حامل ہے کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی خواہش پر تمام عمارت وقار عمل کر کے جماعت جرمنی کے افراد نے اپنے ہاتھوں سے بنائی۔دو سال تک بڑی دور دور سے احباب تشریف لا کر وقار عمل میں حصہ لیتے رہے۔مسجد بیت الحمد (فلش) سومساجد سکیم کے تحت پہلی باقاعدہ طور پر تعمیر ہونے والی مسجد لکسمبرگ کے قریب جرمنی کے شہر Wittlich میں بنائی گئی۔اس کا سنگ بنیاد نومبر 1998ء میں رکھا گیا اور 09 جنوری 2000ء کو اس کا افتتاح ہوا۔اس موقع کے لئے حضور نے خصوصی پیغام ارسال کیا۔پھر اسی سال 05 جون 2000ء کو حضرت خلیفتہ المسیح الرابع یہاں رونق افروز ہوئے اور رات قیام فرمانے کے بعد اگلے روز تبلیغی نشست سے خطاب فرمایا۔اس مسجد کا پلاٹ تین ہزار پانچ سو مربع میٹر ہے اور مسجد 200 مربع میٹر پر تعمیر کی گئی ہے جود ومنزلوں پر مشتمل ہے۔گراؤنڈ فلور پر خواتین کے لئے مسجد کے علاوہ چار کمروں کا مربی جو دو ہاؤس ہے اور بالائی منزل پر مردانہ مسجد کے ساتھ دفاتر ہیں جبکہ تہ خانہ میں ایک کثیر المقاصد بال ہے۔مسجد بشارت (اوسنا بروک) یہ مسجد OSNABRUCK میں تعمیر ہوئی۔اکتوبر 1999ء میں اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور اکتوبر 2002ء میں اس کا افتتاح ہوا۔2481 مربع میٹر کے پلاٹ پر بنائی جانے والی مسجد کا تعمیری رقبہ 211 مربع میٹر ہے۔جس میں 215 نمازیوں کی گنجائش ہے۔اس مسجد کی خصوصیت اس کے گنبد کے اطراف دو مینار ہیں۔مسجد کے علاوہ دو کمروں کی رہائش، لائبریری اور جماعتی ضرورت کے کچن کے علاوہ تہ خانہ میں ایک ہال بھی اس عمارت کا حصہ ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے 31 را گست 2000ء کوزیر تعمیر مسجد کا معائنہ فرمایا اور یہاں ظہر و عصر کی نمازیں ادا کیں۔