سلسلہ احمدیہ — Page 112
112 میں خبریں نشر کیں اور اس کی جھلکیاں دکھائیں اور عالمی شہرت کے مالک کثیر الاشاعت اخبارات و جرائد نے اپنے ادارتی کالموں میں اس کا اچھے رنگ میں ذکر کیا۔اور اس طرح کروڑوں افراد تک اس مسجد کی تعمیر اور افتتاح اور اسلام احمدیت کا پیغام پہنچا۔قرطبہ کے ایک جریدہ لا دوز یعنی صدائے قرطبہ نے اپنے اداریہ میں لکھا: بیشک پید رو آباد میں تعمیر ہونے والی مسجد جماعت احمدیہ کے لئے انتہائی مذہبی اہمیت کی حامل ہے جس کے افتتاح کے موقع پر دو ہزار کے لگ بھگ احمدی دنیا کے کونے کونے سے کھنچے چلے آتے ہیں لیکن یہ مسجد اہل قرطبہ کے لئے بھی کچھ کم اہمیت کی حامل نہیں اس لئے کہ یہ رواداری اور مذہبی عقائد کی آزادانہ تبلیغ و اشاعت کے سلسلہ میں ایک یادگار بنیاد کی حیثیت رکھتی ہے اور تاریخی اعتبار سے اس کا رشتہ رواداری کے اس جذبہ اور روح کے ساتھ جا ملتا ہے جس کا مظاہرہ خلفائے قرطبہ نے اپنے دور حکومت میں کیا۔دریائے وادی الكبير کے کنارے پیدرود آباد کے قرب میں واقع اس نو تعمیر مسجد کے خوبصورت مینار ہمیں ایک خاص تاریخی جذبہ کا احساس دلاتے ہیں۔اس حقیقت کا انکار کئے بغیر کہ قرطبہ اور اندلس میں عیسائیت کی جڑیں بہت مضبوط اور گہری ہیں ہم یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتے کہ یہ مینار رواداری کی علامت اور نشان کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان میں اس اہم تاریخی ماضی کو دہرانے کا ایک واضح اشارہ موجود ہے جسے یکسر فراموش کر دینے کا کوئی جواز نہیں۔" انگلستان جلنگی 5 اکتوبر 1982ء کو حضور انور نے انگلستان کے شہر منظم (Gillingham) میں اور 7 اکتوبر 1982ء کولندن کے علاقہ کرائیڈن میں اور 10 مئی 1986ء کو گلاسگو میں سکاٹ لینڈ کے نئے احمدیہ مشن ہاؤسز کا افتتاح فرمایا۔