سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 99 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 99

99 کی عمارت پر مشتمل 3۔6 ایکڑ زمین خریدی۔اس جگہ مسجد کی تعمیر کا منصوبہ تھا۔چنانچہ حضرت خلیفہ اصیح الرابع رحمہ اللہ نے وینکوور میں اپنے 1997ء کے سفر کے دوران یہاں آ کر دعا کی۔2005ء میں جب حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز وینکوور تشریف لائے تو آپ نے یہاں مسجد کی بنیاد رکھی۔یہاں بفضلہ تعالی خوبصورت مسجد بیت الرحمن، تعمیر کی گئی۔حضرت خلیفة اصبح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 18 مئی 2013ء کو اس کا افتتاح فرمایا۔Ahmadiyya Abode of Peace حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ کی منظوری سے جماعت نے اونٹاریو کی صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر سستے کرائے پر رہائش فراہم کرنے والے منصوبے کو شروع کیا۔دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کی لاگت سے چودہ منزلہ یہ عمارت 1993ء میں مکمل ہوئی۔اس میں ایک سو چھیاسٹھ (166) اپارٹمنٹس ہیں۔بلڈنگ کے تین دفاتر ہیں اور ایک ہال ہے جو بطور مسجد بھی استعمال ہوتا ہے۔ونی پیگ (صوبہ مینی کو بہ ) میں احمدیہ مشن ہاؤس ونی پیگ جماعت نے 1990ء میں Fort Rouge کے علاقہ میں بہت مناسب قیمت پر Kylemore Avenue 525 پر دو ہزار مربع فٹ کی عمارت بطور کمیونٹی سنٹر ایک لاکھ 45 ہزار ڈالرز کی مالیت سے خریدی۔اس میں تین صدا فراد کے لئے نماز ادا کرنے کی گنجائش موجود ہے۔23 نومبر 1990ء کو کرم نسیم مہدی صاحب امیر جماعت کینیڈا نے اس کا افتتاح کیا۔مانٹریال مشن ہاؤس کینیڈا میں مانٹریال شہر جماعت احمدیہ کی تاریخ میں خاص مقام کا حامل ہے جہاں سب سے پہلے جماعت اپنے نظام کے ساتھ قائم ہوئی۔یہاں جماعت نے ابتدا ہی میں اپنی جملہ مساعی کے لئے ایک مشن ہاؤس حاصل کر لیا تھا۔خدا تعالیٰ کے خاص فضل سے جماعت نے 1995ء میں مانٹریال کے مشہور دریا سینٹ لارنس کے کنارے ایک وسیع عمارت صرف پانچ لاکھ ڈالرز میں حاصل کی۔یہ عمارت ایک چرچ کے طور پر استعمال ہوتی تھی، اس لئے نماز اور جماعت کے دیگر کاموں کے لئے یہاں کوئی