سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 80 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 80

اسلام آبا و 80 مکرم عبد الباقی ارشد صاحب سیکرٹری جائیداد جماعت احمدیہ برطانیہ نے حضور انور رحمہ اللہ کی ہدایت پر 18 ستمبر 1984 ء کو Real Estate Agent, Bernard Marcus کے زیر انتظام نیلامی میں شرکت کی اور 423,000 کی مالیت میں قریباً25 را یکڑ رقبہ پرمشتمل اسلام آباد کی جگہ خریدی گئی۔بعد میں مزید 6 را یکٹر بھی اس میں شامل ہو گئی۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے 21 ستمبر 1984ء کے خطبہ جمعہ میں اس مرکز کی خرید کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: ایک خوشخبری جو میں نے پہلے بھی دی تھی اب پھر آپ کو بھی دیتا ہوں اور باقی جماعت کو بھی کہ جو یوروپین مشن بنانے کی تجویز تھی اس کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے انگلستان میں ایک بہت ہی موزوں جگہ میسر آگئی ہے۔پچیس ایکڑ رقبہ ہے۔سرے (Surrey) میں اور مسجد لندن سے قریباً چالیس منٹ یا 35 منٹ کا فاصلہ ہے۔بہت اچھی اور جگہ کشادہ۔آپ کی ساری ضروریات انشاء اللہ تعالیٰ وہاں پوری ہو جایا کریں گی بلکہ یورپین جلسے بھی جب آپ کریں گے تو انشاء اللہ وہ بھی خدا کے فضل سے وہاں بآسانی سماسکیں گے۔لیکن سر دست وہ جگہ آپ کی ضرورت سے زائد معلوم ہوتی ہے کیونکہ کھلی ہے اور لی اس نیت سے ہے کھلی جگہ کہ ہمارا تجربہ یہ ہے کہ ہمیشہ جب ہم مسجدیں بڑھاتے ہیں یا دفاتر بڑھاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو چھوٹا کر دیتا ہے۔اس لئے اس نیت اور دعا کے ساتھ یہ جگہ لی ہے تا کہ آپ تبلیغ کریں اور بکثرت پھیلیں اور دیکھتے دیکھتے یہ جگہ چھوٹی ہو جائے۔تو یہ دعائیں کریں خاص طور پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہ اس وقت جو جگہ وسیع نظر آرہی ہے وہ بہت جلد ہمیں چھوٹی دکھائی دینے لگے اور پھر اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اور بھی زیادہ وسیع جگہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔“ ) خطبه جمعه بیان فرموده حضرت خلیفہ مسیح الرابع 21 ستمبر 1984 ء - خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 532-533) اللہ تعالیٰ کے فضل سے اسلام آباد کا مرکز بہت سی جماعتی تقریبات کے لئے استعمال ہوتا رہا۔چنانچہ 1985ء سے 2004ء تک جماعت احمدیہ برطانیہ کے جلسہ ہائے سالانہ بھی اسلام آباد میں منعقد