سلسلہ احمدیہ — Page 904
حضور ” کا لیکچر 904 27 جولائی: برطانیہ میں 13 واں انٹرنیشنل تبلیغ سیمینار 28 تا 30 جولائی: برطانیہ کا 35 واں جلسہ سالانہ کل حاضری 23407 ررہی۔77 ممالک کے وفود شامل ہوئے۔632 غیر از جماعت مہمان شامل ہوئے۔وزیر اعظم برطانیہ، صدر بورکینا فاسو، صدر تنزانیه، گورنر جنرل طوالو اور صدر گنی بساؤ 5 ممالک کے سربراہوں نے جلسہ کے موقع پر خصوصی پیغامات بھیجے۔28 جولائی: حضور نے جلسہ سالانہ کے افتتاحی خطاب میں حضرت مسیح موعود کے 1900ء کے الہامات اور دعائیں بیان فرمائیں 29 جولائی: حضور نے دوسرے دن کے خطاب میں فرمایا کہ احمدیت 170 ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔براعظم افریقہ کے تمام 54 ممالک میں جماعت قائم ہے۔امسال 12 رنے ممالک میں جماعت قائم ہوئی جو یہ ہیں سنٹرل افریقن ری پبلک، ساؤ تو مے سیشلز ، سوازی لینڈ ، بوٹسوانا، نمیبیا، ویسٹرن صحارا ، جہوتی ، اریٹیریا، کوسووو، منا کو، انڈورا۔حضور نے جلسہ پر بیٹن کے دو بادشاہوں کو حضرت مسیح موعود کے کپڑے کا تبرک عطا فرمایا 30 جولائی: جلسہ سالانہ برطانیہ کے آخری دن آٹھویں عالمی بیعت ہوئی۔اختتامی خطاب میں حضور نے رجسٹر روایات صحابہ کے حوالہ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت بیان فرمائی 31 جولائی : انٹرنیشنل مجلس شوری اسلام آباد میں منعقد ہوئی 7 اگست: جامع مسجد اوفن باخ (جرمنی) کی تعمیر کے لیے پلاٹ خریدا گیا 11 تا 12 اگست: جان الیگزنڈر ڈوئی کے شہر زائن (امریکہ) میں جماعت کی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ہوا جوڈوٹی کی ہلاکت کے نشان کے سلسلہ میں تھی 13 اگست: کاواشیری (انڈیا) میں نئی مسجد کا افتتاح ہوا