سلسلہ احمدیہ — Page 880
880 دوسرے دن عورتوں سے خطاب میں حضور نے احمدی خواتین کے صبر اور استقامت کے واقعات بیان کئے دوسرے دن بعد دوپہر کے خطاب میں جماعتی ترقیات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ جماعت احمدیہ 142 / ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔7 نئے ممالک البانیہ، رومانیہ، بلغاریہ، چاڈ، کیپ وردے، قازقستان اور Norfolk Island۔امسال 110 رنئی مساجد تعمیر ہوئیں اور 572 مساجد ائمہ سمیت ملیں۔اس وقت دنیا میں کل 208 جماعتی مشن ہاؤسز ہیں آخری دن دوسری عالمی بیعت کی تقریب کا انعقاد ہوا۔60 رزبانوں میں بیعت کے الفاظ جلسہ گاہ میں دہرائے گئے جلسہ کے اختتامی خطاب میں حضور نے کسوف و خسوف کے نشان پر روشنی ڈالی۔دعا سے قبل حضور نے اسیران راہ مولی کو بلا کر گلے لگایا۔یہ پہلا جلسہ سالانہ تھا جو اپنی مکمل صورت میں براہِ راست ایم ٹی اے انٹر نیشنل پر نشر کیا گیا یکم اگست: جلسہ سالانہ برطانیہ کے بعد انٹرنیشنل مجلس شوریٰ کا انعقاد ہوا 16 اگست: احمدی احباب کو مختلف دواؤں پر تحقیق کرنے کی تحریک اور اپنے منتخب کردہ پروگرام سے حضور ” کو مطلع رکھنے کی ہدایت تا کہ عالمی پیمانے پر اس تحقیقی کام کو منظم کیا جائے 19 اگست: نو مبایعین کے لئے سارا سال جاری رہنے والی درسگاہوں کی تحریک اور اس کام کے لئے صاحب علم مردوزن کو وقف عارضی کی تحریک 23 اگست : ایم ٹی اے پر حضور سے ملاقات کاLive پروگرام سلیم سے پہلی دفعہ نشر کیا گیا 26 تا 28 اگست: جلسہ سالانہ جرمنی پر حضور کے خطابات کل حاضری 23 رہزار 559 رتھی اختتامی خطاب میں حضور نے جماعت پر لگائے جانے والے الزامات پڑھ کر سنائے اور ان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے جھوٹوں پر خدا کی لعنت ڈالی 30 اگست: مکرم وسیم احمد صاحب بٹ اور مکرم حفیظ احمد صاحب بٹ کی فیصل آباد میں شہادت