سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 878 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 878

گرفتار کئے گئے 878 7 مارچ کسوف و خسوف کے موقع پر جلسہ کرنے کے جرم میں پٹو کی میں 5 رمزید احمدیوں کی گرفتاری ہوئی 9 مارچ: ریذیڈنٹ مجسٹریٹ ربوہ نے شہر میں کسوف و خسوف کی تقریبات پر پابندی لگادی 23 مارچ: حضور نے MTA پر لیکچروں سے ہو میو پیتھی کلاسز کا آغاز فرمایا۔200 / ہومیو پیتھی کلاسز کے بعد ان سے انتخاب کر کئے ہو میو پیتھی یعنی علاج بالمثل نامی کتاب کی اشاعت ہوئی۔جس کے متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔(اس کتاب کا انگریزی اور عربی ترجمہ بھی شائع ہو چکا ہے ) 25 مارچ: فرانسیسی زبان سیکھنے کی تحریک نیز فریج زبان کے ساتھ امام وقت کی زبان اردو سیکھنے کی تحریک 26 مارچ کسوف و خسوف اور طاعون کے نشان دیکھ کر ایمان لانے والے لوگوں کے عزیزوں اور رشتہ داروں کو تحریک کہ ان بزرگوں کے حالات کوائف مقامی جماعت کے عہدیداروں کی تصدیق کے ساتھ براہ راست حضور کی خدمت میں بھجوائیں 9 اپریل: فانا میں احمد یہ ہومیو پیتھک کلینک کا اجراء ہوا یکم اپریل: فجی میں کسوف و خسوف کے سو سال پورے ہونے پر تقریب منعقد ہوئی 9 اپریل : شب قدر ( پشاور ) میں ریاض احمد صاحب کو دردناک طریق پر شہید کیا گیا اور ڈاکٹر عبد الرشید خان صاحب کو شدید زخمی کیا گیا 15 اپریل: گوجرانوالہ میں 27 احمدیوں کو گرفتار کر لیا گیا 2 مئی: گلشن لطیف کراچی میں احمدیوں پر حملہ ہوا۔10 احمدی زخمی، 11 راحمدی گھرانوں کو ان کے مکانوں سے نکال دیا گیا 4 مئی : بنگلہ دیش میں آنے والے طوفان کے لئے دعا کی تحریک۔وہاں کی جماعت بالخصوص خدام کو ہمت اور حوصلے سے امدادی کارروائی کی تلقین