سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 875 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 875

875 25 تا 27 جون : جلسہ سالانہ امریکہ کے موقع پر ان کو سیاہ فام مظلوموں تک پہنچنے کی تحریک 2 جولائی : ذیلی تنظیموں کو عربی زبان سکھانے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کی تحریک 4 تا 5 جولائی : مسجد احمد یہ سری نگر میں جماعت کشمیر نے صوبائی مجلس شوری کا انعقاد کیا جس میں حضور کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا 8 جولائی : ناچارم کے علاقہ میں جماعت سکندرہ آباد ( انڈیا ) کی مسجد کا سنگ بنیا درکھا گیا Z 8 جولائی: المہدی ہسپتال مٹھی تھر پارکر ( سندھ) کا سنگ بنیاد رکھا گیا 30 جولائی تا یکم اگست: جماعت برطانیہ کا 28 واں جلسہ سالانہ۔8 رزبانوں میں رواں ترجمہ بھی نشر کیا گیا جلسہ کے دوسرے روز کی تقریر میں حضور نے فرمایا کہ جماعت احمد یہ دنیا کے 135 ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔5 رنئے ممالک ہنگری، کولمبیا، ازبکستان، یوکرین اور تاتارستان ہیں۔امسال 112 رنئی مساجد تعمیر ہوئیں اور 206 ربنی بنائی ملیں۔60 ممالک میں 465 رمشن قائم ہیں۔56 ممالک میں 286 /مرکزی اور 18 ممالک میں 458 / مقامی مبلغین موجود ہیں۔تفسیر کبیر کی پہلی جلد کا عربی ترجمہ شائع ہوا۔حضور نے ریویو آف رینجرز کی اشاعت 10 ہزار کرنے کے لئے ایک ہزار پاؤنڈ دینے کا اعلان کرتے ہوئے 40 ارحمدیوں کو ہزار ہزار پاؤنڈ دینے کی تحریک کی۔خواتین کے جلسہ کی تقریر میں حضور نے احمدی خواتین کے تعلق باللہ کے واقعات سنائے۔اختتامی خطاب میں حضور نے بہبود انسانی کے متعلق دینی تعلیم کی وضاحت فرمائی 30 جولائی : الفضل انٹرنیشنل کا پہلا نمونے کا پرچہ جلسہ سالانہ یوکے کے موقع پر شائع ہوا یکم اگست: جلسهہ سالانہ برطانیہ کے موقعہ پر پہلی عالمی بیعت کی تقریب ہوئی۔اس موقع پر 184 ممالک کی 115 ر اقوام کے 2 لاکھ 4 ہزار 308 افراد نے بیعت کی سعادت حاصل کی۔اس تاریخی موقع پر حضور نے سیدنا حضرت مسیح موعود کا کوٹ زیب تن کیا ہوا تھا جان و مال کی قربانی دے کر اللہ کی توحید کی حفاظت کرنے کی تحریک