سلسلہ احمدیہ — Page 845
845 *1988 یکم جنوری: حضور نے یورپین ممالک کے احمدیوں کو جمعہ پڑھنے کی خاص تحریک فرمائی خواہ نوکری سے چھٹی لینی پڑے یا استعفیٰ دینا پڑے 8 جنوری: نماز جمعہ کی ادائیگی کی طرف غیر معمولی توجہ کی تحریک 8 جنوری: شورت (کشمیر ) میں طاہر لائبریری کا قیام عمل میں آیا جنوری فروری: حضور نے مغربی افریقہ کے ممالک ) گیمبیا، سیرالیون، لائبیریا آئیوری کوسٹ ، فانا اور نائیجیریا) کا دورہ فرمایا 22 جنوری: حضور نے گیمبیا میں نصرت جہاں سکیم کی تنظیم نو کی تحریک کا اعلان فرمایا اور ہر پیشہ اور ہر علم میں مہارت رکھنے والے احمدیوں کو خدمت کے لئے بلایا۔اس دورہ کے دوران حضور نے دو مساجد کا افتتاح فرمایا۔ایک مسجد کلینک اور مشن ہاؤس کا سنگ بنیادرکھا 24 جنوری: حضور سیرالیون پہنچے جہاں چھ (6) جماعتوں کا دورہ کیا، صدر مملکت سے ملاقات کی، دو پریس کانفرنسز کیں، پندرہ مختلف استقبالیہ تقاریب اور مجلس عرفان منعقد ہوئیں 29 جنوری: حضور نے نماز جمعہ سیرالیون کے شہر بو (Bo) میں مسجد ناصر میں پڑھائی اور حضور نے سیرالیون میں جامعہ احمدیہ قائم کرنے کا اعلان فرمایا یکم فروری: حضور نے لائبیریا کے صدر مملکت سے ملاقات کی 5 فروری: حضور نے آئیوری کوسٹ کے صدر مملکت سے ملاقات کی۔خطبہ جمعہ آئیوری کوسٹ کے دار الحکومت آبی جان میں ارشاد فرمایا۔5 فروری کو ہی حضور خانا پہنچے۔وی آئی پی لاؤنج میں ریڈیو فانا کے نمائندہ کوانٹرویودیا 7 فروری: حضور نے شاہ انشانٹی سے ان کے محل میں ملاقات کی 11 فروری: حضور نے نانا کے صدر مملکت سے ملاقات کی اسی روز حضورا کرافو میں پہلے نائین احمدی چیف مہدی آپا مرحوم کی قبر پر دعا کے لئے تشریف لے گئے۔