سلسلہ احمدیہ — Page 752
752 ممالک کے سفارت کار بھی شامل ہوئے۔12 جون تا 16 جون 1991، حضرت خلیفہ مسیح الرابع حمداللہ نے نئے مال کا دوسرا دورہ فرمایا۔/ 13 جون کو Mixco شہر کے میئر اور کونسلرز نے حضور سے ملاقات کی۔اسی روز نائب صدر مملکت اور صدر مملکت سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔بیت الشافی کلینک گوئٹے مالا کا افتتاح اور حضور رحمہ اللہ کا خطاب حضور رحمہ اللہ نے اسی روز بعد دو پہر گوئٹے مالا میں پہلے احمد یہ میڈیکل کلینک بیت الشافی کا افتتاح فرمایا۔اس تقریب میں وزیر صحت Mr Migual Angel اور نمائندہ نائب صدر مملکت Mr Dvarto Ortiz نیز احمدیہ میڈیکل ایسوسی ایشن امریکہ کے بعض ڈاکٹرز اور دیگر سر کردہ شخصیات نے شمولیت کی۔پریس اور میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔کلینک کے افتتاح کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: 23 ہ ہمارے لیے ایک اہم موقع ہے کیونکہ ہم آپ کے پیارے ملک میں جسے میں بھی اپنا ملک سمجھتا ہوں، اپنا پہلا ہیلتھ کلینک کھول رہے ہیں۔کیونکہ ملکوں کے ساتھ وابستگی کا میر انظریہ دوسرے لوگوں سے ذرا مختلف ہے۔میں ہر ملک سے وابستہ رہنا چاہتا ہوں۔کیونکہ میں انسانیت سے پیار کرتا ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ میں انسانیت کا ہوں۔اس لیے یہ وابستگی کسی محدود حلقہ یا تنگ نظری پر منحصر نہیں ہونی چاہیے ورنہ یہ حالت ایک بہت خطرناک عالمگیر تصادم میں تبدیل ہوسکتی ہے۔اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم انسان کو انسانیت سے وابستگی کا شعور سکھائیں۔یعنی ہر جگہ سے وابستگی کا شعور۔ہم ہی چیز پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس کا صحت کے کا ساتھ ایک بہت گہراتعلق ہے۔جب بھی ہم صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں یا سنتے ہیں تو عمو نا خیال غریبوں اور لاچاروں کی طرف جاتا ہے۔جیسا کہ ابھی عزت مآب وزیر صحت صاحب نے بھی بیان کیا ہے۔ہر ملک کے غریب صحت کے معاملہ میں مدد کے محتاج ہیں حتی کہ دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ