سلسلہ احمدیہ — Page 748
748 ہے اور سپین کی سرزمین ہمیشہ اس بات پر گواہ رہے گی کہ اگر یہ مقدس جہاد ہے تو اس مقدس جہاد کی کوئی بھی قیمت نہیں۔ہاں دلوں کی فتح کا جہاد جو قرآن بتاتا ہے اس کی عظمت کے گیت تمام دنیا کے مسلمان علاقے گا رہے ہیں جہاں پیغام نے دلوں اور دماغوں کو فتح کیا تھا اور آج تک وہاں باوجود مخالفانہ کوششوں کے اسلام کے نشان نہیں مٹائے جا سکے بلکہ ایک ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر اسلام ان علاقوں میں دوبارہ بڑی شان سے ابھر رہا ہے۔پس جماعت احمدیہ نے اب وہ کام جو تلوار سے نہیں ہوسکا تھا، محبت اور پیار سے کرنا ہے۔وہ دل جن میں تلوار نے نفرت کے بیچ ہوئے اور مسلمان حاکموں نے نفرت کی فصلیں کائی تھیں آج آپ نے ان دلوں کو صاف کر کے ان میں محبت کے بیج بونے ہیں اور محبت کے ذریعے سپین کی سرزمین کو دوبارہ اسلام کے لیے فتح کرنا ہے۔ایک ایسی فتح کرنی ہے جو دائمی فتح ہوگی۔ایک ایسی فتح کرنی ہے جو قیامت تک قائم و دائم رہے گی اور کوئی دنیا کی طاقت اس فتح کو مٹا نہیں سکے گی۔اس کے لیے ہم ایک چھوٹی سی جماعت ہیں، ہمارے کندھوں پر بہت سے بوجھ ہیں۔تمام دنیا میں ہم نے اسلام کی عظمت اور اسلامی تعلیم کی عظمت کے جھنڈے گاڑنے ہیں اس لیے ہر ملک کو اپنی ذمہ داریاں خود سنبھالتی ہوں گی۔آپ نے فرمایا: میں نے دیکھا ہے کثرت کے ساتھ یورپ میں جب خطابات کا موقع ملتا ہے یا سوال و جواب کی مجالس میں بیٹھنا پڑتا ہے تو کھلم کھلا لوگ اظہار کرتے ہیں کہ ہمارے دماغ آپ کی باتوں کے قائل ہو گئے ہیں۔لیکن عمل کی قوت پیدا نہیں ہوتی۔عمل کی قوت دل کے قائل ہونے سے بادل کے گھائل ہونے سے پیدا ہوا کرتی ہے۔پس دلوں کو تو دلوں نے گھائل کرنا ہے۔دماغوں کو دماغ کی باتیں قائل کریں گی لیکن ان کے باوجود تبدیلیاں پیدا نہیں ہوں گی۔یہ آپ کی محبت ہے جو دلوں پر غالب آسکتی ہے اور محبت سے بڑھ کر آپ کی دعائیں ہیں جو دلوں کو قائل کر سکتی ہیں۔حضرت اقدس محمد مصطفی صلی الم نے جو دل جیتے ان کے متعلق بھی اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا کہ اگر میرا فضل اور میری رحمت شامل حال نہ ہوتی تو تو یہ دل نہیں جیت سکتا تھا۔پس