سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 738 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 738

738 عمدہ اور دیر پانتائج ظاہر ہوں گے۔گزشتہ ممالک میں جہاں بھی سفر کی توفیق ملی وہاں سے متعدد خطوط مسلسل موصول ہورہے ہیں جن میں بتایا جارہا ہے کہ خدا کے فضل سے سفر کے اختتام کے بعد بھی لوگوں کی توجہ غیر معمولی طور پر جماعت میں بڑھتی چلی جارہی ہے اور اس کے بہت سے نیک پھل نصیب ہو رہے ہیں۔“ اسی خطبہ جمعہ میں حضور رحمہ اللہ نے تمام یوروپین اور مغربی ممالک میں بالعموم اور سکنڈے نیوین ممالک میں بالخصوص اسلام احمدیت کی مؤثر اور نتیجہ خیر تبلیغ کے لئے ان ممالک کے حالات کا گہری نظر سے مشاہدہ اور بصیرت افروز تجزیہ پیش کرتے ہوئے احباب جماعت کو اس طرف توجہ دلائی کہ یہ دور اب دلائل کا دور نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر خدا نمائی کا دور ہے۔مغربی دنیا میں بسنے والے احمدیوں کی رہنمائی اور یاددہانی کے لئے اس خطبہ سے بعض حصوں کا انتخاب ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا: اس جمعہ میں آج کے خطاب میں میں جماعت احمد یہ ناروے کو خصوصیت کے ساتھ اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ نارو چین قوموں میں سے خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سعید روحیں تلاش کریں اور ان پر توجہ دیں اور دعاؤں سے کام لیں کہ اللہ تعالی بکثرت اس قوم کے دل اسلام کی طرف پھیر دے۔یہی میری تلقین دیگر سکنڈے نیوین ممالک کو بھی ہے کہ وہاں کی جماعتوں کو بھی اس طرف اب خصوصیت سے توجہ دینی چاہئے۔اس سے پہلے اب تک ہماری جو بھی تبلیغی پالیسی رہی ہے اس کی رُو سے عموماً جماعتیں دلائل کے ذریعہ تبلیغ کرتی تھیں اور یہی طریق سکنڈے نیوین ممالک کے لئے بھی اب تک اختیار کیا جاتارہا ہے۔مگر میں نے محسوس کیا ہے کہ یہ دور اب دلائل کا دور نہیں رہا بلکہ اس سے بڑھ کر خدا مائی کا دور ہے۔جب تک جماعت احمدیہ میں خدا رسیدہ اور خدا لما وجود پیدا نہیں ہوتے ہم ان ممالک میں کوئی روحانی انقلاب برپا نہیں کر سکتے۔“ حضور رحمہ اللہ نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا: دلائل کے لحاظ سے ان قوموں سے بات کی جاتی ہے جو اپنے مذہب کو اچھی طرح 23