سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 49 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 49

49 امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ امسح الرابع رحمہ اللہ مکرم صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ناظر اعلی صدر انجمن احمد یہ پاکستان، مکرم صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ( ناظر اعلی صدر انجمن احمدیہ پاکستان ) مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب، مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب اور بہت سے دیگر سر کردہ عہدیداران جماعت کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔ہمارے موجودہ امام حضرت مرزا مسرور احمد صاحب ( خلیفہ اصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ) کو بھی اس وقت جب ایدہ آپ بطور ناظر اعلی صدر انجمن احمدیہ پاکستان خدمات بجالا رہے تھے سراسر جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر کے حوالات میں رکھا گیا اور عہد خلافت رابعہ میں آپ کو اسیر راہ مولی ہونے کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔اسی طرح مکرم صاحبزادہ مرزا خورشید احمد صاحب ( مرحوم ) اور مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ( مرحوم ) کو بھی زیر حراست رکھا گیا اور انہیں اور کئی دیگر معزز عہدیداران جماعت کو راہ مولا میں اسیری کی سعادت حاصل ہوئی۔ان میں سے کئی ایک ضعیف و بیمار اور عمر رسیدہ تھے۔مگر جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا صادق آن باشد که ایام بلا می گزارد با محبت باوفا گر قضا را عاشقی گردد اسیر بوسد آن زنجیر را کز آشنا سب نے اپنے مولا کی محبت میں اسیری کو خندہ پیشانی اور اولوالعزمی سے قبول کر کے اپنے ایمانوں کی صداقت اور خدا تعالیٰ سے محبت اور وفا پر عملی گواہی دی۔جماعتی اخبار اور رسائل کے مدیران اور پبلشرز، پرنٹرز اور مضمون نگاروں کے خلاف بھی مقدمات بنائے گئے اور انہیں جیلوں میں ڈالا گیا۔بہت سے احمدیوں کے خلاف قرآن کریم کی توہین اور گستاخی رسول کا نہایت ہی گھناؤنا اور سراسر جھوٹ اور افترا پر مبنی الزام لگا کر مقدمات بنائے گئے اور انہیں جیلوں میں ڈالا گیا۔9 اگست 1987ء کو مولوی احمدی میاں حمادی ساکن ٹنڈو آدم نے ایک تحریری درخواست کے