سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 673 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 673

673 www۔alislam۔org اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ اشاعت اسلام کے واسطے جو جدید ذرائع و وسائل مہیا فرماتے ہیں خلافت احمد یہ ان سب کو اس نیک مقصد کے لئے استعمال میں لاتی ہے۔چنانچہwww۔alislam۔org کا قیام بھی اسی کوشش کا حصہ ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے بابرکت عہد خلافت میں اس ویب سائٹ کا آغاز ہوا۔یہ جماعت احمدیہ کی آفیشل ویب سائٹ ہے جو جنوری 2001 ء سے انٹرنیٹ پر قائم ہے۔اس ویب سائٹ کے مقاصد میں دنیا کو اسلام احمدیت کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی بخشنا اور افراد جماعت کی تعلیم و تربیت کے لئے ضروری مواد کی فراہمی شامل ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہایت اہم، مفید اور اعلیٰ درجہ کے مواد کے لحاظ سے یہ ویب سائٹ تمام اسلامی ویب سائٹس میں منفرد وممتاز حیثیت رکھتی ہے اور لوگ بڑی کثرت کے ساتھ حقیقی اسلام کی تعلیمات سے آگاہی کے لئے اس کی طرف رجوع کر رہے ہیں۔مثال کے طور پر 20 مارچ 2002ء سے 25 اپریل 2002 ء تک کے صرف ایک ماہ کے عرصہ میں 23 ملین افراد نے اس سے فائدہ اٹھایا۔اس ویب سائٹ پر آڈیو حصہ میں ایم ٹی اے کی براہ راست (Live) نشریات کے علاوہ حضرت خلیفتہ ایسی ایدہ اللہ کے خطبات بھی مہیا ہیں۔Ask Islam کے تحت سیدنا حضرت خلیفہ المسح الرابع رحم اللہ کے ساتھ سوالات و جوابات بھی دستیاب ہیں۔زبانوں کے حصہ میں بنیادی زبان انگریزی ہے۔اس کے علاوہ اپریل 2003 ء تک عربی، اردو، چینی، فرانسیسی سپینش، رشین سواحیلمی زبانوں میں بھی نہایت اہم اور مفید لٹریچر ڈالا جا چکا تھا۔ماہنامہ التقویٰ ( عربی ) اور ماہنامہ ریویو آف ریجنز (انگریزی) و دیگر دنیا بھر سے مختلف