سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 638 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 638

638 کے لحاظ سے کوئی ذمہ داری بھی سونپینی نہیں چاہئے۔کون سی کانسٹی ٹیوشن ہے جس کی تم بات کرتے ہو؟ خدا کی کانسٹیٹیوشن کے مقابل پر ساری دنیا کی کانسٹی ٹیوشنر بھی کچھ کہیں ہم پاؤں کی ٹھوکر سے اس کو ر ڈ کر دیں گے۔تمہاری کانسٹی ٹیوشن ہمیں یہ منوانا چاہتی ہے کہ نعوذ باللہ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم جھوٹے ہیں۔کوئی حیا کرو۔تقدس محمد رسول اللہ کا اور اس کی حفاظت کے لئے تم کھڑے ہوئے ہو؟ ایسے مکروہ لوگ جن کے نزدیک تقدس کا یہ تصور ہے کہ جب تک کوئی محمد رسول اللہ کی رسالت کا انکار نہیں کرے گا ہم اسے سینے سے نہیں لگائیں گے۔ہم ایسے سینے پر تھوکتے بھی نہیں۔کیسی خبیثا نہ حرکت ہے۔اور اسے یہ مولویت کا نام دے رہے ہیں کہ ہم مولانا ہیں۔ہمیں دین کا علم ہے۔اس لئے ہم اعلان کرتے ہیں کہ جب تک احمدی کانسٹی ٹیوشن کے فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے اُس وقت تک ہم اس مہم کو نہیں چھوڑیں گے اور اس وقت تک کسی احمدی کو پاکستان میں زندہ رہنے کا حق نہیں ہے۔“ حضور نے فرمایا: ہم تو اس خدا کی بات کا جواب دیں گے جس نے کہا کہ فَلْيَسْتَجِيبُوا لِی ، جو ہماری بات کا جواب دیتا ہے۔تم ہوتے کون ہو؟ تمہاری حیثیت کیا ہے؟ تم تو ذلتوں کی مار بننے والے ہو۔عبرت کا نشان بنے والے ہو۔اور اس تقدیر کو تم ٹال نہیں سکتے کبھی یہ میرا چیلنج ہے اسے ٹال کے دکھاؤ۔پس اس رمضان کو اس پہلو سے ہم بھی فیصلہ کن بناتے ہیں تم بھی فیصلہ کن بنالو۔جو جھوٹ اور بکو اس جتنی بھی تم کر سکتے ہو، کر رہے ہو اور جتنی گندہ دہنی مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق تم نے کی ہے اس دور میں، میرا خیال ہے انسانی تاریخ میں کبھی کسی نبی کے خلاف کبھی خدا کے کسی بندے کے خلاف اس قسم کی بکو اس کبھی نہیں ہوئی تم نے معاملات کو آخری حد تک پہنچا دیا ہے اور اس پہلو سے اللہ تمہیں مہلت بھی بہت دے رہا ہے اور دے چکا ہے مگر تمہارے پکڑنے کے دن آئیں گے اور لازمتا آئیں گے، یہ وہ تقدیر ہے جسے تم ٹال نہیں سکتے۔میں آج اس جمعہ میں اعلان کرتا ہوں کہ لازما تم پر ذلتوں کی مار پڑنے والی ہے۔