سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 610 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 610

610 میں اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ آپ کے لیکچرز کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو جائیں اور ہم ہر جگہ چھوٹے چھوٹے انسٹی ٹیوٹ قائم کریں۔آپ رحمہ اللہ نے باقاعدہ ہومیو پیتھک کے اساتذہ یا ڈاکٹر ز تیار کرنے کے لئے انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی ضرورت کا ذکر فرمایا تھا۔چنانچہ اس خواہش کی ایک خوبصورت تعبیر طاہر ہومیو پیتھک ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ربوہ ہے۔خدا تعالیٰ کے فضل سے خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کے زیر ہدایت و نگرانی نہ صرف یہ ادارہ بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہو میو پیتھی کے ذریعہ خدمت کا نظام وسیع بنیادوں پر مستحکم سے مستحکم تر ہوتے ہوئے خدمت خلق میں مصروف ہے۔نصرت جہاں ہو میو پیتھک کلینک لجنہ اماءاللہ ربوہ نے حضور رحمہ اللہ کی اجازت سے ہومیو پیتھک کلینک قائم کیا جس کا باقاعدہ افتتاح 30 دسمبر 1996ء کو ہوا جہاں علاج مکمل طور پر فری ہوتا ہے۔19 فروری 2003ء کو اس کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا اس وقت تک 77247 / مریض استفادہ کر چکے تھے۔ان مریضوں میں سے ایک بڑی تعداد غیر از جماعت کی ہوتی ہے۔( روزنامه افضل 29 مارچ 2003ء ) اس کلینک کی نئی عمارت کا افتتاح 16 اپریل 2005 ء کو ہوا۔( روزنامہ الفضل 27 /اپریل (2005 اہل روانڈا کے لئے مالی تحریک 22 جولائی 1994ء کو حضور نے خطبہ جمعہ میں روانڈا ( مشرقی افریقہ) کے مظلوم عوام کے لئے جماعت کو عطیات دینے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: جہاں تک روانڈا کا تعلق ہے میں بار ہا جماعت کو نیک تحریکات کرتا ہوں اور بار با توقعات سے بڑھ بڑھ کے جماعت خدمت دین کرتی ہے، لینک کہتی ہے اور میں پھر بھی نہیں تھکتا، پھر بھی آپ کو بلاتا رہتا ہوں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ہمارا کردار ہے اور کردار کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔کسی جگہ بھی ظلم کے زخم لگے ہوں کسی جگہ بھی لوگ فلاکت زدہ ہوں اور مصیبتوں