سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 544 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 544

544 خدا کرے آپ کو بہت جلد کم از کم پانچ مساجد اور پانچ مشن ہاؤسز اس قسم کے تعمیر کرنے کی توفیق ملے جو ایک لمبے عرصے تک ہماری ضروریات کو پورا کرنے کے اہل ہوں۔“ جماعت احمد یہ امریکہ کے مخلصین نے نہایت توجہ اور اخلاص اور جوش کے ساتھ اس تحریک میں حصہ لیا۔چنانچہ جلسہ سالانہ یو کے 1987ء کے موقع پر حضور نے یہ نوید سنائی کہ خدا کے فضل۔امریکہ میں پانچ مشنز قائم کرنے کی تحریک کے جواب میں سترہ ( 17 ) مشن قائم ہو چکے ہیں۔آسٹریلیا میں مسجد کی تعمیر کے لئے تحریک مسجد بیت الہدی سڈنی آسٹریلیا کی تعمیر کے لئے بعض علاقوں کی جماعتوں کو مالی تحریک فرمائی۔چنانچہ جلد ہی مطلوبہ رقم کے وعدے اور وصولی ہو کر یہ مسجد تعمیر ہوئی۔یورپ میں دو بڑے مراکز کا قیام 18 مئی 1984ء کو حضور نے اشاعت اسلام کے لئے ایک وسیع اور جامع پروگرام کا اعلان فرمایا اور فرمایا کہ: ان اغراض کو پورا کرنے کے لئے کئی ممالک میں بہت بڑے کمپلیکس کی ضرورت ہے۔امریکہ میں پہلے ہی پانچ بڑے مراکز کی سکیم جاری ہے۔دونئے مرا کز یورپ میں بنانے کا پروگرام ہے۔ایک انگلستان میں بہت بڑا مرکز قائم کرنا ہے اور دوسرا جرمنی میں“۔جماعت نے اس مالی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خدا تعالیٰ کے فضل۔اسلام آباد (ملفورڈ ) انگلستان میں اور ناصر باغ جرمنی میں یہ مراکز قائم ہوئے۔دفتر چهارم تحریک جدید کا اجراء 25 اکتوبر 1985ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا: دفتر سوم پر انہیں سال گزر چکے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ہم دفتر چهارم کا اعلان کریں۔اس دفتر سے مراد یہ ہے کہ ہر نئی نسل جو بیس سال کے بعد پیدا ہو کر بڑی ہو رہی ہے۔۔۔