سلسلہ احمدیہ — Page 370
370 ملتا ہے۔الگ ہیں۔۔قادیانیوں کے رسول بھی مختلف۔۔ان کی عبادت بھی اسلام سے مختلف۔۔ان کا حج بھی مختلف۔غرضیکہ تمام بنیادی اسلامی عقائد میں قادیانیوں کے عقائد قرآن وسنت سے جدا اور میں بحیثیت سربراہ جماعت احمدیہ عالمگیر اعلان کرتا ہوں کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ اور افتراء ہیں اور کوئی ایک بھی ان میں سے سچا نہیں۔لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ ✰✰✰ ز : جہاں تک پاکستان میں قومی اور ملی نقطۂ نگاہ سے احمدیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا تعلق ہے، حسب ذیل پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔قادیانی عقیدہ کے مطابق پاکستان اللہ کی مرضی کے خلاف بنا ہے۔- مرزا محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی نے پاکستان توڑنے کا عہد کیا تھا۔۔تمام قادیانی اکھنڈ ہندوستان کے متعلق مرزا بشیر الدین محمود احمد کی پیشگوئی کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔لیاقت علی خاں کو ایک قادیانی نے قتل کیا تھا۔۔قادیانیوں نے ملک میں خانہ جنگی کا منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔قادیانی پاکستان کی سلامتی کے خلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں۔ملک میں موجودہ بد امنی قادیانی سازش کا نتیجہ ہے۔کراچی کے ہنگاموں کے پیچھے قادیانیوں کا ہاتھ ہے۔کراچی میں قادیانیوں نے کرفیو کے دوران دکانیں جلائیں۔بادشاہی مسجد کا واقعہ ( جس میں دیوبندیوں اور بریلویوں کی آپس میں لڑائی ہوئی)