سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 340 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 340

340 عربی مجلہ التقوى عرب دنیا میں اور عربی بولنے والوں میں تبلیغ اسلام و احمدیت کے کام کو وسیع اور تیز تر کرنے ،عرب احمدی احباب سے رابطہ رکھنے، ان کی تبلیغی، تربیتی اور علمی لٹریچر کی ضروریات کو پورا کرنے ، اسی طرح عربی زبان میں تراجم ، مزید لٹریچر کی تیاری ، اور عربی زبان میں ایک رسالہ کے اجراء کے لئے جنوری 1986ء میں حضرت خلیفتہ اصبح الرابع رحمہ اللہ نے لندن میں ایک مرکزی عربک ڈیسک قائم فرمایا۔12 جنوری 1988ء کو حضرت خلیفتہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے عربک ڈیسک کے تحت عربی ماہانہ رسالہ کا اجراء فرمایا اور اس کا نام ” التقوی عطا فرمایا۔اس مجلہ کا پہلا شمارہ مئی 1988ء میں شائع ہوا۔اب تک مجلہ التقومی کے اہم ترین شمارہ جات میں صد سالہ جشن تشکر کے موقع پر شائع ہونے والا نمبر اور خلافت جوبلی 2008ء کے موقع پر شائع ہونے والا جوبلی نمبر ہے۔جن میں جماعت کی صد سالہ تاریخ بڑے ٹھوس اور دلآویز مقالات اور خوبصورت تصاویر کے ساتھ ایک اچھوتے انداز میں محفوظ کر دی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اس رسالہ میں بہت برکت ڈالی۔باجود مشکلات کے یہ رسالہ عرب دنیا میں اور عربی بولنے والے افراد تک پہنچا۔بہتوں کے شکوک و شبہات دور ہوئے اور کئی روحوں نے ہدایت پائی۔یہ رسالہ جماعت کی مرکزی ویب سائٹ پر موجود ہے اور بڑی کثرت کے ساتھ لوگ اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل پاکستان سے اردو زبان میں جماعت کا مرکزی اخبار روز نامہ الفضل، شائع ہوتا تھا لیکن 126اپریل 1984ء کو جنرل ضیاء کے اینٹی احمد یہ آرڈیننس 20 کے نفاذ کے بعد جہاں جماعت احمد یہ پاکستان پر مظالم اور ناروا سختیوں کا ایک دور شروع ہوا وہاں جماعت کے مرکزی اخبار روزنامہ الفضل ربوہ اور دیگر جماعتی رسائل کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔جنرل ضیاء کے آمرانہ دور میں خصوصیت کے ساتھ الفضل کی آواز کو دبانے اور اس کی آزادی پر قدغن لگانے کی ہر مذموم سعی کی گئی حتی کہ ایک لمبا دور ایسا