سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 339 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 339

339 زیادہ زبانوں میں اور اتنی بڑی تعداد میں جماعتی لٹریچر شائع نہیں ہوا۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں 322 راخبارات میں 892 آرٹیکلز شائع ہوئے۔اسی طرح صرف اس ایک سال کے اندر 4176 / بک سٹالز، بک فیئرز اور نمائشوں کے ذریعہ سوا کروڑ سے زائد افراد تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچا۔دنیا بھر میں شائع ہونے والے جماعتی اخبارات و رسائل اشاعت کتب ولٹریچر کے ضمن میں دنیا بھر میں مختلف زبانوں میں شائع ہونے والے جماعتی اخبارات و رسائل کا ذکر بھی نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ان اخبارات و رسائل کے ذریعہ بھی اسلام احمدیت کا پیغام بڑی کثرت سے پھیلتا ہے۔اور ان میں شائع ہونے والے تعلیمی وتربیتی وتبلیغی نوعیت کے مضامین اپنی افادیت کے لحاظ سے غیر معمولی کردار ادا کرتے ہیں۔خلافت رابعہ کے آغاز پر جون 1982 ء تک ایسے جماعتی اخبارات و رسائل دنیا کے 20 ممالک میں شائع ہورہے تھے اور ان کی تعداد 26 تھی۔حضور رحمہ اللہ کی ہجرت کے وقت اپریل 1984 ء تک 25 / ممالک میں شائع ہونے والے ان اخبارات ورسائل کی تعداد 46 ہو چکی تھی۔اور خلافت رابعہ کے پہلے دس سال کا عرصہ پورا ہونے پر جولائی 1992 ء تک 38 ممالک میں جماعت کے 94, اخبارات و رسائل 17/ مختلف زبانوں میں شائع ہو رہے تھے۔گویا ان سالوں میں 18 ممالک اور 68 / رسائل کا اضافہ ہوا۔اور 1994ء میں یعنی ہجرت کے دس سال بعد یہ تعداد 39 رممالک میں 107 / اخبارات و رسائل تک پہنچ چکی تھی جو 17/ مختلف زبانوں میں شائع ہو رہے تھے۔(گویا ہجرت کے دس سالوں میں 14 رممالک اور 61 / رسائل کا اضافہ ہوا)۔اس کے بعد بھی کئی ممالک میں نئے رسائل شائع ہوئے۔ذیل میں مرکزی طور پر شائع ہونے والے عربی مجلہ اور الفضل انٹرنیشنل کا مختصر تعارف درج کیا جاتا ہے۔