سلسلہ احمدیہ — Page 338
338 شائع کئے بلکہ بہت سی پہلے سے طبع شدہ کتب کو بھی بہتر اور عمدہ کمپوزنگ کے ساتھ شائع کیا۔یہ کتب جماعتی نظام کے تحت مرکزی شعبہ جات نے بھی شائع کیں اور ذیلی تنظیموں نے بھی خوب اس نیک کام میں حصہ لیا۔اور سینکڑوں مختلف موضوعات پر ہزار ہا کی تعداد میں لٹریچر شائع کیا گیا جس کی تفصیلات کا طہ اس جگہ ممکن نہیں۔ملمينيم الشریر سیکیم جماعت احمد یہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے برطانیہ کے جلسہ سالانہ 1999ء کے موقع پر منعقد ہونے والی انٹرنیشنل مجلس شوری میں یہ تجویز پیش ہوئی کہ تمام دنیا خصوصا عیسائی دنیا سن 2000ء کو لینیم سال کے طور پر منارہی ہے۔جماعت احمدیہ بھی اس مناسبت سے ملینیم کے آغاز یعنی 2001ء کے لئے کوئی خصوصی پروگرام بنائے۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے اس پر فرمایا کہ جماعت کے پروگرام تو ایک جاری وساری سلسلہ ہے۔مختلف زبانوں میں لٹریچر کی تیاری اور تراجم کے کام کو تیز کیا جائے اور جماعت کے لئے مناسب ہے کہ وہ نے ملینیم کے پہلے سال یعنی 2001ء میں کثرت سے لٹریچر کی اشاعت کے ذریعہ دنیا کی کم سے کم 1/10 آبادی تک احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پیغام پہنچائے۔اس سلسلہ میں حضور نے تفصیل سے ہدایات ارشاد فرمائیں کہ کس نہج پر کام کیا جائے۔چنانچہ اس سال کثیر تعداد میں لٹریچر کی طباعت اور تقسیم کے علاوہ دنیا کی 1/10 آبادی تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کے لئے دیگر ذرائع مثل ملکی اخبارات ورسائل میں اعلانات، اشتہارات اور مضامین کی اشاعت، ریڈیو، ٹی وی پروگرام اور پبلک جلسوں میں تقاریر، بک فیئرز، بک سٹالز اور مختلف میلوں اور نمائش گاہوں اور لائبریریوں وغیرہ میں جماعتی لٹریچر کی نمائش کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنایا گیا۔جماعتوں نے مقامی زبانوں میں جماعت کے تعارف پر مشتمل فولڈر کی تیاری و تراجم اور ان کی طباعت کا اہتمام کیا۔اور اس کی مؤثر اور بھر پور تقسیم کے تفصیلی پلان بنائے۔چنانچہ صرف اس ایک سال میں دنیا بھر میں 63 رزبانوں میں ایک کروڑ 83لاکھ 91 ہزار 194 کی تعداد میں لٹریچر طبع ہوا۔اس سے قبل جماعت کی 111 رسالہ تاریخ میں اتنی قلیل مدت میں کبھی اتنی