سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 217 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 217

217 ملاقات اور ان سے اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر کے ایک خاص سرور حاصل کرتے رہے۔نورفولک آئی لینڈ (NORFOLK ISLAND) نور فولک آئی لینڈ [ NOR FOLK ISLAND] نیوزی لینڈ جزیرے کے شمال میں [ قریباً 600 میل دور واقع ہے۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع حمہ اللہ نے لسہ سالانہ یو کے 1994ء کے موقع پر اپنے خطاب میں اس ملک میں احمدیت کے نفوذ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: یہاں اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایک عجیب انداز میں جماعت قائم ہوئی ، کسی خاص کوشش اور محنت کے نتیجے میں نہیں بلکہ یوں لگا جیسے اچانک کوئی واقعہ رونما ہو جائے۔ہوا یوں کہ طوالو پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر پواپوا (Puapua) وہاں جو پہلے پرائم منسٹر بھی رہ چکے ہیں اور مجھ سے ملاقات ہو چکی ہے جماعت احمدیہ کے لئے بہت خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں وہ ایک دفعہ اس ملک کے دورے پر جارہے تھے تو ہمارے افتخار ایاز صاحب نے ان سے ذکر کیا کہ ہماری خواہش ہے کہ اس ملک میں بھی احمدیت نافذ ہو اور واقعہ یہ بیان کرتے ہیں کہ نورفولک (Norfolk) جارہے تھے یہ جزیرہ نجی اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہے جانے سے قبل میں نے انہیں تین کتابیں دیں که دوران سفر مطالعہ کریں اور جب وہاں جائیں تو پھر دیکھیں کہ وہاں احمدیت کو کیسے نافذ کیا جاسکتا ہے اس میں ہماری مدد کریں۔وہ واپس آئے اور یہ کہا کہ میں نے کچھ حصہ پڑھا تھا لیکن کتابیں ہوٹل کے کمرے میں بھول آیا ہوں اور اس کے لئے میں معذرت پیش کرتا ہوں۔دو دن کے بعد اس ہوٹل کے اسسٹنٹ مینجر کا فون آیا کہ میرے ہوٹل کے کمرے سے کچھ کتابیں ملی ہیں وہ اتنی دلچسپ ہیں اور ان کی اعلیٰ تعلیم سے میں اتنا متاثر ہوا ہوں کہ انہوں نے ان وزیر صاحب سے درخواست کی کہ مجھے اجازت دیں کہ میں یہ کتابیں اپنے پاس ہی رکھ لوں بلکہ ہو سکے تو مجھے تعارف کروادیں وہ کون لوگ ہیں جو ایسی کتابیں لکھتے ہیں تاکہ میں ان سے رابطہ کروں۔پس جب افتخار صاحب کا ان سے رابطہ ہوا، ان کو