سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 171 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 171

171 جماعت احمد یہ ماریشس کی تبلیغی مساعی سے جولائی 1985ء میں یہاں 15 بیعتیں ہوئیں اور اس طرح سے اس جزیرہ میں احمدیت کا نفوذ اور جماعت کا قیام عمل میں آیا۔حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے اپنے دورہ ماریشس کے دوران اس جزیرہ کا بھی دورہ کیا تھا اور یہاں کے گورنر نے حضور انور سے ملاقات کی تھی۔دورہ کے دوران احباب جماعت اور فیملیز نے بھی حضور انور سے شرف ملاقات پایا۔ری پبلک آف آئر لینڈ (REPUBLIC OF IRELAND) یہاں 1986ء میں جماعت کا قیام عمل میں آیا۔14 اگست 1988ء کو کرم رشید احمد صاحب ارشد پہلے مرکزی مبلغ کی حیثیت سے آئر لینڈ تشریف لے گئے۔اور جنوری 1989ء میں آئرلینڈ کے شہر گالوے میں اس ملک کا پہلا مشن ہاؤس ایک خوبصورت عمارت کی شکل میں خریدا گیا۔حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ جماعت احمدیہ کے قیام کے صد سالہ جشن تشکر کی تقریبات کے سلسلہ میں آئرلینڈ تشریف لے گئے اور 31 مارچ 1989ء بروز جمعتہ المبارک اس مشن ہاؤس کا با قاعدہ افتتاح فرمایا۔اس طرح جماعت احمدیہ کی دوسری صدی میں افتتاح ہونے والا یہ پہلامشن ہاؤس تھا۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہکے دورۃ آئر لینڈ کی مقامی پریس میں بہت پذیرائی ہوئی۔اپریل 2003 یعنی دور خلافت رابعہ کے اختتام تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس ملک کے 2 صوبوں میں یعنی Leinster اور Connacht میں دو جماعتیں قائم ہو چکی تھیں۔اور اندازاً 80 را حمدی یہاں موجود تھے۔نیز جماعت کے صد سالہ جشن تشکر کے موقعہ پر آئرلینڈ کی جماعت نے