سلسلہ احمدیہ — Page 170
170 1987ء۔1988ء کے عرصہ میں مکرم مولانا عبد العزیز وینس صاحب (امیر و مشنری انچارج نبی ) کے دورہ جات کے نتیجہ میں یہاں دو درجن سے زائد یعمیں ریکارڈ ہوئیں۔محترم مولانا صاحب کے ذریعہ سے جو پہلے مقامی دوست 1987 ء میں اسلام احمدیت میں داخل ہوئے وہ الیکی شوسٹر احمد Aleki Schuster Ahmed) تھے۔ان کے ذریعہ مستقبل میں مزید بیعت میں بھی ہوئیں۔Samoa بدقسمتی سے بیعت کرنے کے تھوڑا عرصہ بعد ہی یہ غیر احمدی مسلمانوں کے ساتھ جاملے۔1992 ء۔1994ء : اس عرصہ میں ایک احمدی ڈاکٹر مکرم نصیر الدین صاحب UNDP کے تحت Sa میں کام کی غرض سے مقیم رہے۔ان کے ذریعہ جو بیعتیں ماضی میں ہوئی تھیں ان کی تلاش اور رابطہ کی کوشش کی گئی۔جنوری 1994ء میں Aleki Schuster نے دوبارہ اپنی بیوی بچوں کے ساتھ احمدیت میں شمولیت اختیار کی اور حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی خدمت میں اطلاع اور دعا کے لئے خط بھی لکھا۔تھوڑے ہی عرصہ میں مزید بیعتیں بھی ہوئیں اور محترم ڈاکٹر نصیر الدین صاحب نے Aleki صاحب کے ساتھ مل کر جماعت کو Samoa میں رجسٹر کروایا۔ڈاکٹر صاحب کی یہاں موجودگی تک جمعہ اور نماز با جماعت کی ادائیگی کا اہتمام ہوتا رہا لیکن ان کے جانے کے بعد پھر ان لوگوں سے آہستہ آہستہ رابطہ منقطع ہو گیا۔روڈرگز آئی لینڈ (RODRIGUES ISLAND) روڈرگز آئی لینڈ ری پبلک آف ماریشس کے جزائر میں سے ایک جزیرہ ہے اور یہ ماریشس کا ہی ایک حصہ ہے۔ماریشس سے مشرق کی جانب 560 کلومیٹر دور آباد یہ جزیرہ بحیرہ ہند میں واقع ہے۔یہ جزیرہ بھی Mascarene Islands کے سلسلہ کا ایک جزیرہ ہے۔اس کا رقبہ 109 / مربع کلومیٹر (42 /مربع میل) اور آبادی قریبا 38,000 نفوس پر مشتمل ہے۔اس کا دار الحکومت Port Mathurin جبکہ سرکاری زبان انگریزی ہے۔