سلسلہ احمدیہ — Page 169
169 ری پبلک آف کیری باس (REPUBLIC OF KIRIBATI) کیری باس (Kiribati) بھی پیسیفک جزائر میں سے ایک جزیرہ ملک ہے۔اس کا رقبہ 264 مربع کلومیٹر ہے۔اور آبادی قریبا 60 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔1978ء میں آزاد ہوا اور اب رپبلک ہے۔دار الحکومت Tarawa اور سرکاری زبان انگریزی اور گلبرٹیز ہیں۔یہاں پر زیادہ تعد اد عیسائیوں کی ہے جبکہ بہائی فرقہ سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد آبادی کا %2۔2 ہے۔اس جزیرہ میں دسمبر 1986ء میں مکرم افتخار احمد ایاز صاحب کی تبلیغی کوششوں سے ایک خاتون مکرمہ Selvia صاحبہ نے بیعت کر کے جماعت میں شمولیت اختیار کی۔بعد میں ان کی فیملی نے بھی بیعت کر لی۔اور یوں اس جزیرہ میں احمدیت کا نفوذ ہوا۔ویسٹرن صاموا (WESTERN SAMOA) ویسٹرن صامو آرقبہ 284 کلومیٹر ہے۔زیادہ تر پہاڑی و آتش فشانی علاقہ ہے۔پہلے نیوزی لینڈ کے ** ماتحت تھا۔1962ء میں آزاد ہوا۔ویسٹرن صامو آمیں دو بڑے جزائر ہیں۔ایک SAVAII اور دوسرا UPOLA اور سات دیگر چھوٹے جزائر ہیں۔Congrigational Christian Church سب سے زیادہ باثر ہے۔اس کے علاوہ کیتھولک چرچ۔LD۔S اور۔S۔D۔A وغیرہ بھی ہیں۔غیر عیسائی مذہبوں میں بہائی ہیں جن کی تعداد 200 کے قریب ہے۔APIA ویسٹرن صامو آکا دارالحکومت ہے۔1986-1984ء: مکرم مبارک احمد خان صاحب، اعزازی واقف زندگی، بطور ٹیچر Samoa میں تقریباً تین سال قیام پذیر رہے تھے اور ان کی کوششوں سے جنوری 1986ء میں ایک فیملی بیعت کر کے میں شامل ہوئی۔سب سے پہلے احمدی دوست کا نام ۲ M Taavo Vola تھا۔جولائی 1986 ء تک تقریبا دس بیعتیں ریکارڈ ہوئی تھیں۔