سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 153 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 153

153 نئے ممالک میں احمدیت کا نفوذ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے اور اس کی نظروں کے نیچے جب ہندوستان کے ایک شہر لدھیانہ میں 23 مارچ 1889ء کو سلسلۂ بیعت کا آغاز فرمایا تو خدا تعالی سے علم پا کر اس کی روز افزوں ترقی کی بشارات بھی دیں۔آپ نے فرمایا کہ خدا تعالٰی نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلے کو تمام زمین میں پھیلائے گا۔۔۔ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پینے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔“ اسی طرح فرمایا: ( متجلیات البید روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409) ے تمام لوگو سن رکھو کہ یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنا یا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا اور محبت اور برہان کی رُو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا۔“ (تذکرة الشهادئين روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 66) چنانچہ ہم دیکھتے ہیں اور ایک عالم اس پر گواہ ہے کہ دنیا کو روحانی حیات بخشنے کے لیے کا جو میچ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ سے لگایا تھا وہ بڑھا اور پھولا اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں اور آج وہ ایک بڑا درخت بن چکا ہے اور خدا تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی نصرت و تائید کے لاتعداد شیر میں اعمار سے لدا ہوا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پیغام آپ کی مقدس حیات میں ہی تمام بر اعظموں میں پہنچ چکا تھا اور ایشیا، یورپ، افریقہ، امریکہ اور آسٹریلیا میں آپ کے ماننے والے اور آپ کی بیعت میں شامل افراد موجود تھے۔آپ کے اس عالم فانی سے کوچ کرنے کے بعد حسب وعدہ البہی قدرت ثانیہ یعنی خلافت کا ظہور ہوا اور تمکنت دین کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔حضرت خلیفتہ مسیح الاوّل رضی اللہ عنہ