سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 125 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 125

125 خدمت نوع انسانی کے بہت سے قابل قدر امور اور لائق تحسین کام انجام دینے کی توفیق پارہی ہے۔گوئٹے مالا میں احمدیت کا جو بیچ 1989ء میں لگا تھا وہ ایک سرسبز و شاداب شجرہ طیبہ میں بدل چکا ہے اور خدا کے فضلوں کے شیریں ثمرات سے لدا ہوا ہے۔اس مسجد کی باقاعدہ افتتاحی تقریب اور اس موقع پر ملک بھر میں کثرت سے اسلام احمدیت کے پیغام کی تشہیر کی کسی قدر تفصیلات اسی کتاب میں حضور رحمہ اللہ کے مبارک اللہی سفروں کے عنوان کے تحت ملاحظہ ہوں۔) گوئٹے مالا کی مسجد بیت الاول کی یادگاری تختی کے لئے حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے حسب ذیل تحریر منظور فرمائی جس کا سپینش ترجمہ کر کے مسجد کے مرکزی دروازے پر لگایا گیا۔گوئٹے مالا میں تعمیر ہونے والی پہلی تاریخی مسجد جس کی تعمیر کی توفیق اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ مسلمہ کو عطا فرمائی۔اس مسجد اور ملحقہ مشن ہاؤس کی تعمیر کے جملہ اخراجات مکرم چوہدری محمد الیاس صاحب آف کینیڈا نے ادا کئے۔اس مسجد کا افتتاح امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا طاہر احمد خلیفہ ایج الرابع نے مورخہ 3 جولائی 1989 ء کو کیا۔اللہ تعالی اس مسجد کو ہمیشہ محض اللہ عبادت کرنے والوں سے معمور رکھے اور کبھی خدا کے سوا اس گھر میں کسی اور کی عبادت نہ کی جائے۔“ کینیڈا 04:09 20 اپریل 1983ء کو حضور نے کینیڈا کے احباب کے نام پیغام بھجوایا کہ امریکہ کے احباب کی طرح آگے بڑھیں اور آئندہ تین سال میں کینیڈا میں نے مشن ہاؤسز اور مساجد کے قیام اور موجودہ مشنز میں توسیع کے لئے چھ لاکھ ڈالر جمع کریں۔20 ستمبر 1986ء کو حضور نے اپنے دست مبارک سے کینیڈا میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد مسجد بیت الاسلام کا سنگ بنیاد رکھا۔مسجد کی تعمیر کا پرمٹ 14 جولائی 1989ء کو ملا۔7 /ستمبر 1989ء کو اجتماعی دعا کے ساتھ اس کی کھدائی کا کام شروع ہوا۔اور تین سال کے بعد 17 / اکتوبر