سلسلہ احمدیہ — Page 116
116 حضور نے فرمایا کہ: میرے ساتھ جو قافلہ تھا انہوں نے ایک ہزار پاؤنڈ کا وعدہ تحریک سے پہلے ہی کر دیا تھا۔اس میں میں نے بھی اپنا وعدہ شامل کر لیا۔اس طرح ہمارے قافلے کا دو ہزار کا وحدہ اور کچھ خطبہ کے نتیجہ میں دوست از خود وعدہ بھی لکھوا گئے یا رقم ادا کر دی۔بہر حال جب عام تحریک ہوگی اور جب جیسا میں نے بتایا ہے وہاں جماعت بھی کچھ قائم ہو جائے گی تو مسجد کے کام کا آغاز ہو جائے گا۔“ جرمنی۔100 مساجد کی سکیم ( خطبات طاہر جلد 12 خطبات 1993 صفحه 769) ستمبر 1985ء میں مغربی جرمنی کے شہر کولون (Köln) میں 17 ستمبر کو حضور نے ایک نئے مرکز بیت النصر کا افتتاح فرمایا۔22 ستمبر 1985ء کو حضور انور نے جرمنی کے شہر گروس گیراؤ (Groß-Gerau) میں نئے مرکز ناصر باغ کا افتتاح فرمایا۔جلسہ سالانہ جرمنی 1988ء کے موقع پر حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ تعالی نے جماعت احمدیہ جرمنی کو صد سالہ جشن تشکر کے حوالہ سے ملک بھر میں سو مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ عطا فرمایا۔اس موقع پر حضور نے فرمایا: گزشتہ سو سال کامیابی کے ساتھ گزرنے کے طور پر سو مساجد جرمنی میں بنا دیں، اظہار تشکر کے طور پر۔روزنامه الفضل ربوہ مورخہ 5 جون 1989 ، صفحہ 5) چنانچہ جماعت جرمنی نے اپنے آقا کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے لاکھوں مارک کے وعدے پیش کر دئیے۔مگر کئی سال گزرنے کے بعد بھی بعض قانونی اور معاشرتی رکاوٹوں کے باعث اس منصوبہ کو عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔22 رمئی 1997ء کو حضرت سیدہ مہر آپا حرم حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی۔23 مئی کو