سلسلہ احمدیہ — Page 115
115 برداشت نہیں کر سکتی کہ کسی نیکی میں آپ ان سے آگے نکل جائیں۔تو آپ نے قدم بڑھایا تو وہ بھی بڑھائیں گے، یہ سلسلہ چل پڑے گا انشاء اللہ۔تو اب وقت ہے کہ ہم عبادتوں کی طرف توجہ جب کر رہے ہیں تو عبادت گاہوں کی طرف بھی توجہ کریں۔“ ) خطبه جمعه فرمود : 24 فروری 1995ء ، خطبات طاہر جلد 14 ، صفحہ 138-140) الغرض حضور نے برطانیہ کی نئی اور وسیع مسجد کے لئے 24 / فروری 1995ء کو 5 رملین پاؤنڈ کی تحریک فرمائی۔28 مارچ 1999ء کو حضور نے بیت الفتوح کی مجوزہ جگہ پر نماز عید الاضحی پڑھائی اور اسی سال 19 / 1اکتوبر کو حضور نے مسجد بیت الفتوح کا سنگِ بنیاد رکھا۔16 / فروری 2001 ء کو حضور نے اس مسجد کے لئے مزید 5 رملین پاؤنڈ کی تحریک فرمائی۔سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 3 اکتوبر 2003ء کو اس کا افتتاح فرمایا۔اس مسجد میں بیک وقت دس ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔نیز یہ مغربی یورپ کی سب سے بڑی مسجد ہے۔قطب شمالی کی پہلی مسجد کے لئے تحریک حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 8 اکتوبر 1993ء میں فرمایا کہ: جماعت احمد یہ ناروے کے متعلق یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے North Cape میں مسجد بنانے کی حامی بھری تھی اور ان کے سپر دئیں نے یہ کام کیا تھا کہ چھدوں کی اپیل سے پہلے وہاں زمین لیں اور جماعت قائم کریں۔پھر ساری دنیا سے چندوں کی اپیل کی جائے گی اور آپ کی جو کمی ہے وہ پوری ہو جائے گی۔انہوں نے یہ خوشخبری بھیجی ہے کہ اللہ تعالی کے فضل سے کمیون نے باقاعدہ فیصلہ کر کے وہاں ایک نہایت ہی عمدہ با موقع اوپر کی زمین جو ایک خوبصورت پہاڑ پر واقع ہے اور ایک ایکڑ سے زیادہ رقبہ ہے وہ جماعت احمدیہ کو مسجد کے لئے تحفہ پیش کر دی ہے اور انہوں نے کوئی پیسہ وصول نہیں کیا۔دوسرا کام کرنے کے لئے ان کا وفد اب وہاں گیا ہے یا جانے والا ہے تبلیغ کر کے وہاں جماعت قائم کرے گا۔جب یہ دونوں شرطیں اکٹھی ہو جائیں گی تو پھر انشا اللہ تعالی چندہ کی عام تحریک بھی کر دی جائے گی۔“