سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 103 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 103

103 اس عمارت کا مسقف رقبہ 3030 مربع فٹ ہے۔اس کی بالائی منزل پر چھ دفاتر ہیں۔نچلی منزل میں عمومی اجلاس کے لئے کشادہ بال، استقبالیہ دفتر اور باورچی خانہ ہے۔تہہ خانہ میں بہت اچھی لائبریری اور شعبہ سمعی و بصری ایم ٹی اے لجنہ کا دفتر ہے۔مس سا کامشن ہاؤس، مسجد بیت الحمد اور جامعہ کی عمارت خدا تعالیٰ نے 26 اپریل 1999ء کو جماعت کو ٹورانٹو میں مس ساگا کے علاقہ میں ایک وسیع و عریض عمارت عطا فرمائی۔28000 مربع فٹ کی یہ عمارت کینیڈا کی مشہور ہائی وے 104 کے بالکل قریب مسس ساگا میں مقامی ٹاؤن کے درمیان واقع ہے۔اس کا کل رقبہ سوا پانچ ایکڑ ہے۔اس میں 225 کاروں کے لئے پختہ پارکنگ موجود ہے۔ایک بہت بڑا ہال ہے جو مس ساگا جماعت کی تقریبات ، جامعہ کی تقریبات کی ضرورتوں کو پورا کرتا ہے اور مسجد کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے۔بہترین فرنیچر پر مشتمل 40 دفاتر موجود تھے۔ایک بڑا انڈسٹریل کچن جس میں بڑے بڑے فریزر اور کولر بھی ہیں اور چار، پانچ سو افراد کے لئے ڈائٹنگ بال بھی ہے۔اسی عمارت میں ابتداء جامعہ احمدیہ کینیڈا بھی قائم ہوا اور جماعت مس ساگا اور اس پورے ریجن کے لئے یہ عمارت مشن ہاؤس کے طور پر بھی استعمال ہورہی ہے۔ساری عمارت ایئر کنڈیشنڈ ہے اور نہایت اچھی حالت میں ہے۔یہ عمارت 19 لاکھ 95 ہزار ڈالرز میں خریدی گئی۔اس عمارت کی خرید کے لئے جماعت احمدیہ کینیڈا نے تین ماہ کے عرصہ میں 20 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم اکٹھی کی۔احمدی خواتین اور بچیوں نے کثرت سے اپنے زیورات پیش کئے۔ایشیا اور افریقہ اسی طرح ایشیا اور افریقہ کے مختلف ممالک میں خدا تعالٰی کے فضل سے بہت وسیع عمارات اور قطعات اراضی بطور مشن ہاؤسز خریدے گئے۔بعض جگہوں پر بعض مخیر احمدیوں نے انفرادی طور پر بعض عمارات یا قطعات خرید کر جماعت کو تحفہ دیئے۔افریقہ میں بعض جگہوں پر مقامی قبائل کے چیفس نے یا حکومت نے جماعت کی خدمات پر اظہار تشکر کے طور پر بعض قطعات زمین پیش کئے۔