سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 104 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 104

104 افریقہ 1984ء میں براعظم افریقہ کے 14 ممالک میں احمدیہ مشن ہاؤسز اور مراکز کی تعداد 68 تھی جو اپریل 2003 ء تک 25 رممالک میں 656 رہو گئی۔اسی طرح منتقلی انڈونیشیا میں 1998ء میں مراکز تبلیغ کی تعداد ننانوے (99) تھی جو 2003 ء میں ایک سواٹر تئیس (138) ہو چکی تھی۔الغرض مشن ہاؤسز کے قیام کے لحاظ سے بھی جماعت کا قدم مسلسل ترقی کی طرف بڑھتا رہا۔عمارات کی خرید ہی نہیں بلکہ ان کی نگہداشت اور ان کے انتظام وانصرام کو چلانا بھی بھاری اخراجات کا متقاضی ہوتا ہے۔لیکن خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ سے وابستہ افراد جماعت کو جن میں مرد، عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں اللہ تعالیٰ نے یہ توفیق بخشی کہ انہوں نے مالی قربانی کی نہایت شاندار مثالیں پیش کیں اور پیش کرتے چلے جا رہے ہیں اور دنیا بھر میں اسلام احمدیت کی اشاعت کے لئے نئے مراکز تبلیغ کا قیام اور پہلے سے قائم مراکز میں وسعت اور توسیع کا کام مسلسل جاری ہے۔ان مشن ہاؤسز کے قیام، تعمیر اور توسیع اور انہیں سنوارنے اور خوبصورت بنانے کے سلسلہ میں افراد جماعت کی مالی قربانیوں کے علاوہ اکثر مواقع پر احباب جماعت نے وقار عمل کے ذریعہ بھی حصہ لیا اور ہزار ہا گھنٹے اس غرض سے وقف کئے۔اور یوں صرف مال کی ہی نہیں بلکہ دینی اغراض کے لئے وقت کی قربانی کی بھی لازوال اور درخشندہ مثالیں قائم کیں۔الغرض دنیا بھر میں قائم مشن ہاؤسز یا مراکز تبلیغ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس سلسلہ کی حقانیت اور اس کے پاکیزہ منصوبوں میں نہایت درجہ فوق العادت برکت پر عظیم الشان گواہ ہیں۔2003 ء تک دنیا کے 85 ممالک میں 1239 رمشن ہاؤسز یا مراکز تبلیغ قائم ہو چکے تھے۔