سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 95 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 95

امریکہ 95 امریکہ میں 1920ء میں احد یہ مشن کا آغاز ہوا۔184 ء یہ مشن کا آغاز ہوا۔1984ء تک 64 سال کے عرصہ میں امریکہ کا میں مشنرز کی تعداد سات تھی۔حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ نے آغا ز خلافت میں امریکہ میں کم از کم پانچ نئے مراکز کے قیام کی تحریک فرمائی تھی اور اس خواہش کا اظہار فرمایا تھا کہ اگر دس ہو جائیں تو بہتر ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس خواہش میں برکت ڈالی اور 84 تا 86ء دو سال کے عرصہ میں صرف امریکہ میں 11 رنئے مراکز جماعت کو خریدنے کی توفیق ملی (واشنگٹن ڈی سی، لاس اینجلس ، ڈیٹرائٹ، شکا گو، نیو یارک،Cleaveland ، ولنگ برو، پورٹ لینڈ ، طوسان، یارک، زائن )۔یہ سب جگہیں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے پرانے مشن ہاؤسز کے مقابلہ میں بہت وسیع اور کشادہ ہیں۔اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 1984 ء تک امریکہ میں موجود سات مشن ہاؤسز کا گل رقبہ سوا دو ایکڑ تھا۔اور 84 تا86ء دو سال کے عرصہ میں خریدی گئی 11 عمارات و قطعات کا گل رقبہ ساڑھے اڑتیس ایکڑ تھا۔امریکہ میں نئے مشن ہاؤسز اور مساجد کے قیام کی تحریک ریاستہائے متحدہ امریکہ عالمی افق پر ایک عظمت کا حامل نام ہے۔یہاں جماعت کا آغاز حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مخلص اور فدائی صحابی حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ کے ذریعہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے دور میں ہوا۔اس عرصہ میں جماعت میں ترقی ہوئی تاہم مساجد اور مشنوں کی تعداد میں ضروریات کے مطابق اضافہ نہیں ہوا۔بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر 15 دسمبر 1982ء کو حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے احباب جماعت کے نام اپنے ایک پیغام میں اڑھائی ملین ڈالرز جمع کرنے کی تحریک فرمائی اور اپنی طرف سے 15 ہزار ڈالر عطا فرمائے۔حضور نے فرمایا: در میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم پانچ مشن ہاؤسز کی تعمیر کو پیش نظر رکھ کر کام شروع کر دیں اور اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے عاجزی اور انکساری کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے توفیق