سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 83 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 83

83 ہوائی اڈے پر اترا۔نائیجیریا کی مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً ایک ہزار احمدی احباب حضور کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ پر موجود تھے۔حضور کی آمد پر اللہ اکبر، اسلام زندہ باد، احمدیت زندہ باد اور حضرت امیر المؤمنین زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔دیر تک فضا نعروں کی آواز سے گونجتی رہی۔استقبال کرنے والے اپنے امام کی آمد پر خوشی سے جھوم رہے تھے۔اور مرد و خواتین ترنم کے ساتھ اهلا وسهلا و مرحبا پڑھ رہے تھے۔سب لوگ کھلے ہوئے چہرے اور ڈبڈبائی ہوئی آنکھوں کے ساتھ حضور کا استقبال کر رہے تھے۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے نائیجیریا کی یوروبا زبان میں فرمایا ” میں آپ سے مل کر بہت خوش ہوا ہوں۔دل کی گہرائیوں سے نکلے ہوئے اس جملے کوسن کر حاضرین پر وجد کی ایک کیفیت طاری ہو گئی اور ایک بار پھر فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اُٹھی (۵)۔حضور کا استقبال کرنے والوں میں بہت سے غیر احمدی دوست بھی شامل تھے۔اور غیر ملکی سفراء میں سے سوڈان کے سفیر بھی حضور کے استقبال کے لئے آئے ہوئے تھے۔جب حضور کا قافلہ ہوٹل پر پہنچا تو وہاں پر بھی احباب جماعت اور احمد یہ سکولوں کے بچے دورویہ کھڑے اهلا و سهلا و مرحبا کا ہدیہ پیش کر رہے تھے۔حضور کی آمد کے مناظر نائیجیریا کے ٹی وی پر بھی دکھائے گئے (۷،۶)۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث نے اپنی آمد پر مختلف اخباروں کے نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے۔آپ نے سب مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے لئے امن اور محبت کا پیغام دیا۔آپ کی آمد کی خبر شائع کرتے ہوئے نائیجیریا کے اخبار سنڈے ٹائمنز نے لکھا:۔عالمگیر احمد یہ مسلم جماعت کے سر براہ حضرت حافظ مرزا ناصر احمد صاحب نے کل لیگوس میں فرمایا کہ انسان کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ اپنے جیسے دوسرے انسانوں سے نفرت کرے۔وہ نائیجیریا کے خیر سگالی دورے پر اپنی آمد کے موقع پر اخباری نمائندوں سے باتیں کر رہے تھے۔مسلمان لیڈر نے جو آج کل مغربی افریقہ کے ممالک کا دورہ کر رہے ہیں کہا کہ تمام انسان برابر ہیں اور ایک انسان اور دوسرے انسان میں کوئی فرق نہیں۔اگر دنیا اس بات کو سمجھ لے تو اسے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔حضرت احمد نے تمام انسانوں سے خواہ مسلمان، غیر مسلم یا بت پرست ہوں اپیل کی کہ