سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 84 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 84

84 66 انہیں ایک دوسرے کو برداشت کرنا چاہئے۔‘ (۸) اسی روز نائیجیریا کے مسلمانوں کی تنظیم ، نائیجیرین مسلم کونسل اور جماعت احمد یہ نائیجیریا کی طرف سے مشترکہ طور پر حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔۔اس میں مختلف مسلمان تنظیموں کے نمائندگان، یونیورسٹی کے پروفیسران ، اعلیٰ عدالتوں کے جج صاحبان اور سوڈان، پاکستان، گنی اور شام کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔(۹) ۱۲ / اپریل کو نائیجیریا کے ایک مخلص احمدی اور ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کے جج مکرم جسٹس عبدالرحیم بکری صاحب نے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔عبدالرحیم بکری صاحب نائیجیر یا جماعت کے پریذیڈنٹ مکرم جناب ایس۔او۔بکری صاحب کے صاحبزادے تھے۔اس استقبالیہ میں کثیر تعداد میں نائیجیریا کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔اس استقبالیہ کے بعد حضرت خلیفہ اسیح الثالث لیگوس سے ساٹھ میل کے فاصلے پر ایک شہر ایجو بو اوڈے تشریف لے گئے وہاں پر آپ نے جماعت احمدیہ کی ایک نئی مسجد کا افتتاح فرمانا تھا۔جب قافلہ ایجو بو اوڈے سے بیس میل دور ایک مقام شگا مو پر پہنچا تو وہاں پر بہت سے احمدی احباب کا روں پر حضور کے استقبال کے لئے آئے ہوئے تھے۔ان احباب نے اهلا و سهلا و مرحبا اور نعروں سے حضور کا والہانہ استقبال کیا۔چائے کے بعد حضور نے ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کر کے پڑھائیں۔پھر آپ مسجد کے صحن میں تشریف لے گئے جہاں پر ۵ ہزار کے قریب احمدی اور غیر احمدی احباب اور خواتین تشریف رکھتے تھے۔پہلے حضور نے مسجد کے افتتاح کی یادگاری تختی نصب فرمائی اور پھر انگریزی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔میں آپ اور اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے توفیق دی کہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کو جو یہاں رہتے ہیں آکر ملوں۔میں تہ دل سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے یہ موقع پیدا کیا کہ آپ سے ملوں۔آپ سے مل کر میرا دل خوشی کے جذبات سے لبریز ہے۔ہم نبی اکرم ﷺ اور آپ کے عظیم روحانی فرزند حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اعلان فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی نظر میں سب یکساں ہیں اور ہمیں موقع دیا کہ اس مساوات کو تسلیم کریں۔۔۔