سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 681 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 681

681 دوران خاص طور پر یوگوسلاویا کے باشندوں میں کامیابی حاصل ہوئی اور چالیس یوگوسلاوین باشندوں نے بیعت کی۔(۱) الفضل ۲۱ جولائی ۱۹۷۱ء ص ۳ انڈونیشیا انڈونیشیا کی جماعت ان جماعتوں میں سے ہے جو خلافت ثانیہ کے بابرکت دور میں اچھی طرح مستحکم ہو گئی تھیں۔خلافت ثالثہ کے دوران بھی اس جماعت کی ترقی کا سفر جاری رہا۔حضور نے ۱۹۶۹ء کے جلسہ سالانہ کے دوران اپنے خطاب میں فرمایا : انڈونیشیا میں تو خدا کے فضل سے اتنی بڑی جماعتیں ہیں کہ وہ آپ کے مقابلے میں کھڑی ہو سکتی ہیں۔اپنی کثرت تعداد اور کثرت ایثار اور قربانی کے لحاظ سے۔وہ بڑی قربانی دینے والی جماعتیں ہیں۔دعاؤں میں مشغول رہنے کی کثرت کے ساتھ بے نفسی کے مظاہروں کی کثرت کے ساتھ ، ہر لحاظ سے آپ کے مقابلے میں ہیں۔“ 1999ء میں جماعت احمد یہ الہ ونیشیا کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضرت خلیفہ امسح الالف نے اپنے پیغام میں تحریر فرمایا۔اسلام کی فتح کے دن خدا کے فضل سے قریب ہیں مگر یہ ہم سے ایک عظیم قربانی چاہتے ہیں۔نفوس کی قربانی، اموال کی قربانی ، اولاد کی قربانی ، اوقات کی قربانی ، ذاتی مفادات کی قربانی، عادات کی قربانی ، اکرام کی قربانی۔پس اسلام کی فتح کے دن کو قریب لانے کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہو اور ہر طرح سرگرم عمل۔سستی اور غفلت چھوڑ دو تبلیغ کر و تبلیغ کر تبلیغ کرو۔اپنی زبان سے، اپنے عمل سے۔اپنے اخلاق سے اور اپنے اندر ایک پاک تبدیلی پیدا کر کے۔دعاؤں کے ساتھ ساتھ باہم متفق اور متحد ہو کر اس جہاد میں شریک رہو۔(۲) انڈو نیشیا میں جلسہ سالا نہ وہاں کے احمدیوں کی تربیت کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔۱۹۴۹ء سے یہاں پر جلسہ سالانہ منعقد ہورہا ہے۔۱۹۷۱ء میں بھی یہ جلسہ تاسک ملایا میں منعقد کیا گیا۔اس موقع پر