سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 642 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 642

642 اہتمام کیا جاتا تھا اور بڑی عمر کے احباب کے لئے عربی کلاس کا اہتمام کیا جا تا۔جماعت کا جماعت کی طرف سے ماہنامہ افریقہ کر لینٹ بھی شائع کیا جا رہا تھا۔۱۹۶۶ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تحریک کے تحت وقف عارضی کا آغاز کیا گیا اور چند افراد نے اس بابرکت تحریک کے تحت خدمات سرانجام دیں۔اس سال جماعت نے غریبانہ انداز میں دو مزید مقامات پر پرائمری سکول کھولے۔ان میں سے ایک کیلا ہوں کے ضلع میں با ہیما گاؤں میں تھا اور دوسرا گنی کی سرحد پر مدینہ ثانیہ نامی گاؤں میں تھا (۷۳)۔جماعت کی خدمات ایسی تھیں کہ حکومتی حلقے بھی اس کا اعتراف کرتے تھے۔۱۹۶۷ء کے دوران سیرالیون میں ایک اور سکینڈری سکول کھولا گیا جس کے بعد یہاں پر جماعت کے سکولوں کی تعداد چار ہو گئی۔چنانچہ ۱۹۶۹ء کے جلسہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیرالیون کے گورنر جنرل بنجا تیجانسی صاحب نے جماعت کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ جماعت احمدیہ نے اسلامی تعلیم کو عام کر کے اسے عوام تک پہنچانے کے لئے اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔مبلغین کا جذبہ ایثار اور ادائے فرض اس جماعت کا اہم وصف ہے (۴)۔ملک کے وزیر اعظم ڈاکٹر سید کا سٹیونس ( Siaka Stevens) نے جب فری ٹاؤن میں جماعت کے سکول کا دورہ کیا تو اپنے خطاب میں کہا کہ احمدیہ مشن نے جس طرح اس ملک کی شاندار اور بے لوث خدمت کی ہے اور تعلیم اور مشنری میدان میں جو نمایاں کام کیا ہے اس کو سیرالیون کی تاریخ لکھنے والے مورخ ہرگز فراموش نہیں کر سکتے (۵)۔ابھی یہ دور شروع نہیں ہوا تھا کہ سیرالیون سے طلباء مرکز سلسلہ آکر دینی تعلیم حاصل کریں لیکن دینی تعلیم کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ۱۹۶۵ء میں مكرم وكيل التبشیر صاحب کے و درہ افریقہ کے دوران یہ فیصلہ ہوا تھا کہ غانا میں مشنری ٹرینگ کالج کا اجراء کیا جائے۔چنانچہ اس میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے۱۹۶۶ء میں سیرالیون سے چار طلباء کا گروہ غانا کے لئے روانہ ہوا۔(۷) جوں جوں وقت کے ساتھ سیرالیون میں نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آرہا تھا اور سعید روحوں کو احمدیت قبول کرنے کی توفیق مل رہی تھی اس کے ساتھ ساتھ نئی مساجد کی ضرورت بھی بڑھ رہی تھی۔چنانچہ ۱۹۶۹ ء کے دوران ۳ مساجد کی تعمیر ہوئی۔اس ملک میں جماعت کی بڑھتی ہوئی ترقی اس بات کا تقاضا کرتی تھی کہ اب احباب جماعت پہلے سے زیادہ بڑھ کر قربانیوں کا مظاہرہ کریں۔چنانچہ جب