سلسلہ احمدیہ — Page 594
594 ٹھہرا ہوا تھا۔پولیس کو مطلع کیا گیا تو پولیس نے اس کو تلاش کر کے اسے وارننگ دی کہ اگر اس نے احمدیوں کی کسی تقریب میں شرکت کرنے کی کوشش کی یا اس جگہ کے قریب گیا جہاں پر امام جماعت احمد یہ ٹھہرے ہوئے ہیں تو اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔اس کے بعد یہ شخص کہیں نظر نہیں آیا۔(۲) واشنگٹن میں چند روز قیام کے بعد حضرت خلیفہ اصبح الثالث" ۳۰ جولائی کو ڈیٹن پہنچ گئے۔سٹی کمشنر نے حضور کا خیر مقدم کیا اور شہر کی چابی پیش کی۔اور مڈویسٹ اور لیک ریجن کے تین صدا حباب نے حضور کا استقبال کیا۔ڈیٹین میں حضور کی آمد وہاں کے مقامی نو مسلم احباب کے لئے خاص طور پر خوشی کا باعث تھی اور حضور سے ملتے ہوئے ان احباب پر ایک خاص رفت کی کیفیت طاری تھی۔بہت سے غیر مسلم احباب نے حضور سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ڈیٹن میں وہاں ٹیلی ویژن چینلز اور اخبارات نے حضور کے انٹرویو لئے۔ملاقاتوں اور انٹرویو میں یہ سوال عموماً حضور سے پوچھا جاتا کہ آپ اہل امریکہ کو کس طرح مسلمان کریں گے۔اس کا جواب حضور یہی دیتے کہ محبت پیار اور بے لوث خدمت کے ذریعہ لوگوں کے دل اسلام کے لئے جیتے جائیں گے۔ڈیٹن کی جماعت نے حضور کی آمد پر استقبالیہ کی تقریب کا اہتمام کیا جس میں دیگر احباب کے علاوہ ڈیٹن کے میئر اور مہران کانگرس نے بھی شرکت کی۔حضور کے ڈیٹن میں قیام کے دوران امیر مڈویسٹ ریجن مکرم مظفر احمد صاحب ظفر اور دیگر احباب کا اخلاص اپنی ذات میں ایک نشان تھا۔۴ راگست کو حضور ڈیٹن سے بذریعہ ہوائی جہاز نیو یارک تشریف لے گئے۔نیو یارک اور قریب کی دوسری جماعتوں کے سینکڑوں احباب نے حضور کا استقبال کیا۔ان دنوں میں پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے بہت لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔حضور کو اس بابت بہت تشویش تھی۔حضور نے نیو یارک سے پیغام بھجوایا کہ سیلاب کے موجودہ ایام میں احمدی احباب کو خاص طور پر بہت دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ جماعت اور پاکستان کا حافظ و ناصر ہو اور انہیں ہر طرح کی آفات سے محفوظ رکھے۔۵/اگست کو حضور نے نیو یارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اس میں مختلف اخبارات ، نیوز ایجنسیوں اور ٹیلی وژن کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس پر یس کا نفرنس میں بھی حضور سے یہ سوال خاص طور پر کیا گیا کہ آپ کی یہاں پر آمد کا مقصد کیا ہے؟ حضور نے مسلمانوں کا اولین مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے مسلمان کو اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ دنیا کی صحیح سمت میں راہنمائی کرے۔سو جو چیز مجھے یہاں لائی