سلسلہ احمدیہ — Page 409
409 انہوں نے جملہ مکمل نہیں کیا تھا کہ اٹارنی جنرل صاحب نے کہا۔66 ایڈیشن جو پڑھے ہیں اس میں اور حوالہ جات ہیں اور وہاں کچھ اور ہیں ان میں نہیں ہیں۔“ جیسا کہ پہلے وضاحت کی جاچکی ہے یہ بالکل بودا عذر تھا۔اب سپیکر صاحب کا پیمانہ صبر لبریز ہورہا تھا۔انہوں نے کہا: "It takes about ten fifteen minutes to dig out a reference۔وو اور پھر کہا: یعنی ایک حوالہ تلاش کرنے میں تقریباً دس پندرہ منٹ لگ جاتے ہیں "Now after the adjournment those members who have given references in thier questions should arrange the referenced books properly۔The change of edition is no excuse وو یعنی اب وقفہ کے بعد وہ ممبران جنہوں نے اپنے سوالات میں حوالے دیئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ جس کتاب کا حوالہ دیا گیا ہے اس کا انتظام کر کے رکھیں۔ایڈیشن کی تبدیلی کوئی عذر نہیں ہے۔اور پھر کہا اگر آپ نے اپنا کام دکھانا ہے تو وہ حوالہ جات تلاش کر کے دیں۔یہ نہیں کہ تلاش کرنے میں آدھا گھنٹہ لگ جائے۔Or you say یہ Reference نہیں Reference نہیں ہے۔یہ غلط دیا ہے۔کتاب نہیں ہے۔یہ Exist نہیں کرتا۔“ اب سپیکر صاحب کا غصہ صاف نظر آرہا تھا کہ اس اہم کارروائی میں ابھی تک سوال کرنے والے صحیح طریق پر حوالے تک پیش نہیں کر پار ہے۔اور اسی کشمکش میں وقت ضائع ہو رہا تھا۔اور جب ایک ممبر نے کہا کہ جو اس کام سے واقف ہیں یہ ان کا فرض ہے۔اس پر سپیکر صاحب نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ نہیں یہ سب کا فرض ہے۔