سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 227 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 227

227 ہر شخص روزانہ سات بار سورۃ فاتحہ پڑھے۔ربنا افرغ علينا صبرا و ثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الكفرين اور اللهم انا نجعلك في نحورهم و نعوذ بک من شرور هم کی دعائیں روزانہ گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھی جائیں۔اور استغفر الله ربى من كل ذنب و اتوب اليه اور سبحان الله و بحمده سبحان الله العظيم اللهم صل على محمد و ال محمد کاور دروزانت تنیس تنیس مرتبہ کیا جائے۔روزانہ عشاء یا ظہر کی نماز کے بعد دو نفل ادا کیے جائیں اور ہر ماہ ایک نفلی روزہ رکھا جائے۔اس اہم تحریک کے لیے حضرت خلیفۃالمسیح الثالث نے ۱۰ جنوری ۱۹۷۴ء کو احباب جماعت کے نام ایک پیغام تحریر فرمایا جو کہ ۱۲ جنوری کو روزنامه الفضل میں شائع ہوا۔اس پیغام میں حضور نے تحریر فرمایا۔” میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت ہائے بیرون کی تربیت اور اشاعت اسلام کے کام کو تیز سے تیز تر کرنے اور غلبہ اسلام کے دن کو قریب سے قریب تر لانے کی ایک مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک بہت بڑے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اس میں میں نے مخلصین جماعت سے آئندہ سولہ سال میں اس عظیم منصوبہ کی تکمیل کیلئے اڑھائی کروڑ روپیہ جمع کرنے کی اپیل کی تھی اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ انشاء اللہ یہ رقم پانچ کروڑ تک پہنچ جائیگی۔اس اعلان کے ذریعہ میں مخلصین جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس سلسلہ میں دوست تین باتیں یا درکھیں ا۔صد سالہ جشن فنڈ کے وعدہ جات مجھے مجلس مشاورت سے پہلے بھجوا دئیے جائیں۔ب۔وعدہ جات کو بھجواتے ہوئے صرف موجودہ آمد ہی کو مد نظر نہ رکھا جائے بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور اسی کے بھروسے پر آئندہ سولہ سال کے عرصہ میں اللہ تعالیٰ آپ پر جو بے انتہاء فضل اور رحمتیں نازل فرمائے گا۔اور آپ کی آمدنیوں میں آپ کی امید سے کہیں بڑھ کر برکتیں دے گا انہیں بھی مد نظر رکھ کر وعدہ بھجوایا جائے۔۔۔‘(۷)