سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 108 of 766

سلسلہ احمدیہ — Page 108

دعاؤں سے نوازا۔(۳۷،۳۶،۳۴) 108 گیمبیا کا دورہ یکم مئی کی دو پہیر کوحضرت خلیہ اسج الثاث گیمبیا جانے کے لئے رابرٹس فیلڈ کے ہوائی اڈے پر پہنچے اور دو بجے کے قریب احباب جماعت کی دعاؤں کے درمیان حضور نایجیرین ایئر ویز کے جہاز پر گیمبیا کے دارالحکومت باتھرسٹ جانے کے لئے روانہ ہوئے۔جہاز جب یونڈم (Yondum) ایئر پورٹ پہنچا تو مکرم مولا نا چوہدری محمد شریف صاحب مشنری انچارج و امیر جماعت احمد یہ گیمبیا، سابق گورنر جنرل مکرم الحاج ایف۔ایم۔سنگھاٹے اور حکومت کے کمشنر لیبر نے حضور کا استقبال کیا۔تقریباً دوصد احمدی بھائی اور بہنیں حضور کے استقبال کے لئے آئے ہوئے تھے۔لاؤنج میں سرکاری خبر رساں ایجنسی کے انچارج نے حضور کا انٹرو یولیا۔حضور سے ایک سوال یہ پوچھا گیا کہ آپ کس چیز سے دلچسپی رکھتے ہیں۔اس کے جواب میں حضور نے فرمایا کہ مجھے عام انسانوں کی پروگریس اور بہتری سے دلچسپی ہے۔اور ایک سوال کے جواب میں آپ نے فرمایا کہ میرے یہاں آنے کا مقصد آپ لوگوں سے ملاقات کرنا ہے اور میں یہاں آکر محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنے ہی گھر میں ہوں۔حضور نے اپنے دورہ گیمبیا کے ابتدائی دنوں میں از راہ شفقت مکرم الحاج ایف۔ایم سنگھاٹے کے گھر میں قیام پذیر رہے۔اگلے روز ۲ مئی کو حضور نے ملک کے صدر داؤد کے جوارا سے ملاقات کی۔صدر گیمبیا نے حضور سے جماعت احمدیہ کے مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں استفسار کیا تو حضرت خلیفۃ اسیح الثالث نے فرمایا کہ ہم انشاء اللہ خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر یہاں کے عوام کی خدمت کریں گے۔ہماری اس میں کوئی ذاتی غرض نہیں۔حضور نے صدر مملکت کو قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کا تحفہ دیا اسی شام کو سابق گورنر جنرل مکرم سنگھائے صاحب نے حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا۔جس میں صدر گیمبیا کے علاوہ مختلف وزراء اور سفراء نے شرکت کی۔ہر مہمان کا حضور سے تعارف کرایا گیا اور آپ نے مختلف احباب سے گفتگو فرمائی۔شام کو حضور نے ایک میٹنگ طلب فرمائی جس